تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

کوروناوائرس: کویت حکومت کا بڑا فیصلہ

کویت سٹی: خلیجی ملک کویت کی حکومت نے ملک میں آئندہ ہفتے سے اسپورٹس کلبز اور سلونز کو مکمل طور پر بند کرنے کا فیصہ کرلیا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کویتی وزراء کونسل میں غیرمعمولی اجلاس ہوا جس میں کرفیو اور لاک ڈاؤن کے دوبارہ نفاذ کے فیصلے کو منسوخ کردیا گیا لیکن طے ہوا ہے کہ آئندہ ہفتے سے اسپورٹس کلبز اور سلونز مکمل طور پر بند رہے ہیں، اس حوالے سے ہدایات بھی جاری کردی گئیں۔

اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا ہے کہ کویت میں ریستوران اپنے کام کے اوقات محدود کرتے ہوئے صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک کام کرنے کے مجاز ہوں گے۔ شاپنگ مالز کے کھلنے کا دورانیہ صبح 10 سے رات 8 ہوگا۔

کویت میں کورونا ویکیسن کب آئے گی؟ عوام کیلئے خوشخبری

وزرا کونسل اجلاس میں کویت آنے والوں کے لیے 1 ہفتے کی ادارہ جاتی قرنطین لگانے کی بھی سفارش پیش کی گئی تاہم اس سے متعلق فیصلے کی منظوری کے بعد اطلاق رواں ماہ کے آخر میں ہوگا۔

گورنمنٹ مواصلات سینٹر کے سربراہ اور حکومت کے سرکاری ترجمان طارق المزرم کا کہنا ہے کہ وزرا کونسل کے غیرمعمولی اجلاس کا مقصد متعلقہ اداروں سے ان کی کارکردگی رپورٹس کا جائزہ لیا تھا، اس دوران مستقبل کا لائحہ عمل بھی طے کیا گیا۔ کورونا کے حوالے سے دیگر امور بھی زیرغور ہے۔

Comments

- Advertisement -