تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

کرونا علاج کے دوران رنگت تبدیل ہونے والے مریض کا حال اب کیسا ہے؟

بیجنگ: چین میں کرونا وائرس سے متاثر ہونے والے ڈاکٹر کی جلد کا رنگ علاج کے دوران مکمل تبدیل ہوگیا تھا البتہ اب اُن کی رنگت اصلی حالت میں واپس آگئی۔

ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق چین کے صوبے ہوبے کے شہر ووہان سے تعلق رکھنے والے 42 سالہ ڈاکٹر ییفین کو جنوری 2020 میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی جس کے بعد انہیں علاج کے لیے اسپتال لایا گیا تھا۔

اہل خانہ ڈاکٹر کو اُسی اسپتال لے کر آئے جہاں وہ ملازمت کرتے تھے، وہ پانچ ماہ تک زیر علاج رہے۔ ڈاکٹرز کے مطابق پانچ ماہ کے دوران ڈاکٹر یفین کی گوری رنگت تبدیل ہوکر بالکل سیاہ ہوگئی تھی۔

ڈاکٹرز نے بتایا تھا کہ دوا کے انفکیشن کی وجہ سے اُن کی رنگت تبدیل ہوگئی تھی۔  ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ یفین کو علاج کے دوران وہ عام اینٹی بائیوٹک دی گئیں جو عام مریضوں کو دی جاتی ہیں، جب انہوں نے یہ دوا کھانا شروع کی تو رنگت تیزی سے تبدیل ہوئی۔

مزید پڑھیں: کرونا وائرس، علاج کے دوران مریض کی رنگت تبدیل ہوگئی

اب ڈاکٹر کی نئی تصویر سامنے آئی ہے جس میں ان کا چہرہ سیاہ کی جگہ پہلے کی طرح سفید نظر آرہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر یفین کرونا سے مکمل صحت یاب ہوچکے ہیں اور وہ گزشتہ روز پہلی بار عوام کے سامنے اُس وقت آئے جب ملازمت کے لیے اسپتال جارہے تھے۔

Comments

- Advertisement -