اتوار, جون 30, 2024
اشتہار

جنوبی امریکی ملک بولیویا میں بغاوت کی کوشش ناکام، باغی فوجی رہنما گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

جنوبی امریکی ملک بولیویا کے صدارتی محل پر فوجی قبضے اور بغاوت کی کوشش میں ناکامی کے بعد پولیس نے باغی فوجی رہنما کو گرفتار کر لیا ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق بولیویا پولیس نے فوج کو بغاوت پر اکسانے اور صدارتی محل پر قبضے کی کوشش کرنے والے باغی فوجی رہنما انچارج جنرل جوآن ہوزے زوئیگا کو گرفتار کر لیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق بولیویا میں فوج نے صدارتی محل سمیت متعدد سرکاری عمارتوں پر دھاوا بول دیا تھا، بکتر بند گاڑیوں اور فوجیوں نے موریلو اسکوائر پر جہاں اہم سرکاری عمارتیں واقع ہیں وہاں بھی پوزیشن سنبھال لی تھی۔

- Advertisement -

اس موقع پر بولیویا کے صدر لوئس آرس نے فوجی بغاوت کی کوشش کی سخت مذمت کرتے ہوئے ان سے فوری طور پر غیر متحرک ہونے کا مطالبہ کیا اور اپنے ویڈیو پیغام میں فوجی افسران کو حکم دیا کہ اگر وہ ملٹری کمانڈ کی لائن کا احترام کرتے ہیں تو تمام فورسز کو واپس بلا لیں۔

بولیوین صدر نے شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ بظاہر ہونے والی کسی بغاوت کے خلاف جمہوریت کے حق میں منظم اور متحرک ہو کر سڑکوں پر نکلنے کی اپیل بھی کی۔

صدر کی اپیل پر بولیویا میں جمہوریت کے حامی مظاہرین حکومت کی حمایت میں سڑکوں پر نکل آئے جب کہ لوئس آرس نے یہ بھی اعلان کیا کہ وہ نئے فوجی کمانڈرز کی تقرری کر رہے ہیں، ان اطلاعات کی تصدیق کرتے ہوئے کہ بولیویا کے سابق رہنما ایوو مورالس پر کھلے عام تنقید کرنے کے بعد جنرل زونیگا کو برطرف کر دیا گیا تھا۔

دوسری جانب عوام کی حمایت نہ ملنے پر یہ بغاوت دم توڑ گئی اور بولیویا کی پولیس نے دارالحکومت لاپاز میں صدارتی محل پر فوجیوں کے حملے کے چند گھنٹے بعد بغاوت کی کوشش کرنے والے باغی فوجی رہنما انچارج جنرل جوآن ہوزے زوئیگا کو گرفتار کر لیا۔

 

واضح رہے کہ جو آن ہوزے زوئیگا نے صدارتی محل پر دھاوا بولنے سے قبل کہا تھا کہ وہ "جمہوریت کی تنظیم نو” کرنا چاہتے ہیں اور صدر لوئس آرس زیر حراست ہیں تاہم وہ ان کا احترام کرتے ہیں، حکومت کی تبدیلی ہوگی۔

صدر نے بغاوت کی کوشش کی بھی مذمت کی اور جنرل زویگا اور ان کے "ساتھیوں” کے خلاف مجرمانہ الزامات عائد کرنے کا مطالبہ کیا جب کہ پبلک پراسیکیوٹر کے دفتر نے مجرمانہ تفتیش شروع کر دی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں