اتوار, مئی 12, 2024
اشتہار

چوہدری پرویز الہٰی کی عبوری ضمانت خارج، گرفتاری کا خدشہ

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: اینٹی کرپشن کی عدالت نے پی ٹی آئی کے مرکزی صدر چوہدری پرویز الہٰی کی عبوری ضمانت خارج کر دی۔

تفصیلات کے مطابق اینٹی کرپشن کی عدالت میں پی ٹی آئی کے مرکزی صدر چوہدری پرویزالہٰی کی عبوری ضمانت پر سماعت ہوئی ، پرویز الہی پیش نہ ہوئے ، ان کے وکیل نے میڈیکل رپورٹ پیش کی اور حاضری معافی کی درخواست دائر کی۔

سرکاری وکیل نے کہا کہ چوہدری پرویز الہٰی کی میڈیکل رپورٹ جعلی ہیں، انھوں نے او پی ڈی کی پرچیاں لگائیں جو جعلی ہیں ، جس پر وکیل چوہدری پرویز الہٰی کا کہنا تھا کہ میڈیکل رپورٹ درست ہے ،اینٹی کرپشن والوں نے جواب موصول نہیں کیا۔

- Advertisement -

جس پر عدالت نے ریمارکس دیئے کہ پرویز الہٰی ٹی وی پر تو نظر آرہے ہیں تو ،وکیل نے بتایا کہ وہ پرانی فوٹیج ہے،بعد ازاں اینٹی کرپشن کی عدالت نے عدم حاضری پر چوہدری پرویزالہٰی کی عبوری ضمانت خارج کر دی۔

یاد رہے وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالٰہی کے خلاف اینٹی کرپشن میں مقدمہ درج کیا گیا تھا ، اینٹی کرپشن حکام نے بتایا تھا کہ مقدمہ غیرملکی کمپنی سے بارہ کروڑ کمیشن وصولی کے معاملے پر درج ہوا تھا۔

حکام کا کہنا تھا کہ سابق دور میں تین ارب دس کروڑ کی مشینری بیرون ملک سے خریدی گئی، سابق وزیراعلیٰ نے غیرملکی کمپنی سے چون فیصدکمیشن پر معاملہ طے کیا۔

Comments

اہم ترین

عابد خان
عابد خان
عابد خان اے آروائی نیوز سے وابستہ صحافی ہیں اور عدالتوں سے متعلق رپورٹنگ میں مہارت کے حامل ہیں

مزید خبریں