تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

توشہ خانہ کیس میں عمران خان کے وارنٹ گرفتاری منسوخ ہوں گے یا نہیں؟ فیصلہ محفوظ

اسلام آباد : ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے پر توشہ خانہ کیس میں عمران خان کی وارنٹ منسوخی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق سیشن کورٹ میں توشہ خانہ کیس میں عمران خان کی وارنٹ منسوخی کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

درخواست پر سماعت ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے کی، عمران خان کی جانب سے قیصر امام ، بیرسٹر گوہر اور علی بخاری عدالت میں پیش ہوئے۔

وکیل قیصرامام نے بتایا کہ پرائیویٹ کمپلیننٹ میں وارنٹ جاری کرنے سے کسی حد تک روکا گیا ہے، استدعا ہے عدالت عمران خان کےوارنٹ گرفتاری منسوخ کرے۔

عدالت نے کہا کہ 28 فروری کو صبح ہی عمران خان کے وکلا نے کہہ دیا تھا وہ نہیں آئیں گے۔

جس کے بعد اسلام آباد کے ایڈیشنل سیشن جج ظفراقبال نےعمران خان کی وارنٹ منسوخی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

یاد رہے سیشن کورٹ نے عمران خان نے ناقابل ضمانت وارنٹ عدم حاضری پر جاری کئے تھے، جس کے بعد اسلام آباد پولیس کل لاہور میں ناقابل ضمانت وارنٹ کی تعمیل کرانے بھی پہنچی تھی۔

Comments

- Advertisement -