تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف غیرشرعی نکاح کیس : عدالت کا اہم فیصلہ آگیا

اسلام آباد : عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف عدت میں نکاح کیس کی درخواست ناقابل سماعت قرار دے دی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی عدالت میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف عدت میں نکاح کے کیس کی سماعت ہوئی۔

سول جج نصرمِن اللہ نے محفوظ شدہ فیصلہ سنا دیا، فیصلے میں عدالت نے عمران خان کے خلاف عدت میں نکاح کیس کی درخواست ناقابل سماعت قرار دے دی۔

عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ عدت میں نکاح کے کیس کی درخواست عدالت کے دائرہ اختیار سے باہر ہے۔

اس سے قبل سماعت میں وکیل درخواست گزار راجہ رضوان عباسی نے بتایا کہ عمران خان اوربشریٰ بی بی کے خلاف شکایت ہے، عدت کے دوران شادی قانونی نہیں ہے۔

وکیل راجہ رضوان عباسی کا کہنا تھا کہ جنوری 2018 میں بشریٰ بی بی عدت میں تھیں طلاق نومبر میں ہوئی، اگر شادی قانونی تھی تو دوبارہ شادی کیوں کی۔

جس پر جج نے کہا کہ شادی لاہور میں ہوئی اس عدالت کا دائرہ کار کیسے بنتا ہے تو وکیل کا کہنا تھا کہ اگر کسی کو گولیاں ایک جگہ،موت دوسری جگہ ہوتی ہے تو دونوں جگہ ٹرائل ہو سکتا ہے۔

راجہ رضوان عباسی نے بتایا کہ بنی گالہ سے شادی کیلئے گئے نکاح لاہور میں ہوا، عمران خان ،بشریٰ بی بی اسلام آباد کی حدود میں رہتے رہے، نکاح خواں کو بھی اسلام آباد سے نکاح کرانے کیلئے لے جایا گیا۔

وکیل نے مزید کہا کہ فروری 2018 میں نکاح دوبارہ اسلام آباد میں پڑھایا گیا، عدت پوری کرنے کے بعد ہی نکاح کیا جاسکتا ہے، عدت کا دورانیہ اس لئے ہوتا ہے کہ شاید خاتون کے اختلافات شوہر سے ختم ہو جائیں۔

راجہ رضوان عباسی کا کہنا تھا کہ طلاق حلال ہے لیکن ناپسندیدہ عمل ہے، عمران خان وزیراعظم بننے کیلئے بےتاب تھے اس لیے عدت میں نکاح کیا گیا۔

درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ نکاح کا عمل اسلام آباد سے شروع ہوا اس لئے معاملہ اس عدالت کے دائرہ اختیار میں آتا ہے، اس کیس کے حوالے سے مناسب شواہد بھی موجود ہیں۔

Comments

- Advertisement -