14 C
Dublin
بدھ, مئی 15, 2024
اشتہار

کرونا وائرس کی نئی قسم بھارت بھی پہنچ گئی

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی: کرونا وائرس کی نئی قسم بھارت بھی پہنچ گئی ہے، لندن سے کولکتہ پہنچنے والے چند مسافروں میں سے ایک میں نئی قسم کی تصدیق ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق لندن سے بھارتی شہر کولکتہ پہنچنے والے تین مزید مسافروں میں آج کرونا وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے، اس سے قبل اسی فلائٹ سے کولکتہ آنے والے دو مسافروں میں کرونا کی تصدیق ہوئی تھی، جن میں سے ایک کرونا وائرس کے نئے اسٹرین سے متاثر تھا۔

حکام کا کہنا ہے کہ جن تین مسافروں میں کرونا کی تصدیق ہوئی ہے انھیں ایک سرکاری اسپتال کے آئسولیشن وارڈ میں رکھا گیا ہے، اور اس بات کی جانچ کی جا رہی ہے کہ وہ کرونا وائرس کے نئے اسٹرین سے متاثر ہیں یا نہیں۔

- Advertisement -

محکمہ صحت کے مطابق اس سے قبل دو افراد جو اسی فلائٹ سے لندن سے کولکتہ آئے تھے وہ بھی کرونا وائرس سے متاثر پائے گئے ہیں، ان میں سے ایک کرونا وائرس کے نئے اسٹرین سے متاثر تھا۔

حکام کے مطابق یہ پانچوں مسافر ان 222 مسافروں میں شامل تھے جو 20 دسمبر کو لندن سے کولکتہ پہنچے تھے۔

واضح رہے کہ متعدد ممالک کی طرح بھارتی حکومت نے بھی برطانیہ سے پروازوں کی آمد پر پابندی عائد کی ہے، تاہم مذکورہ پرواز لندن سے آنے والی آخری پرواز تھی، حکومت نے 23 دسمبر سے برطانیہ سے تمام پروازیں معطل کر دی تھیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں