تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

بھارت: اسکولوں میں کرونا کے وار، طلبا خوف کا شکار

نئی دہلی: بھارت میں کرونا وبا کے قہر نے اسکول بچوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لینا شروع کردیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک جانب ہندوستان کی کئی ریاستوں میں کرونا انفیکشن کی کمی کو دیکھتے ہوئے کاروباری سرگرمیاں اور تعلیمی ادارے مرحلہ وار کھولنے کا اعلان کیا گیا تو دوسری جانب ان ریاستوں سے اچھی خبر نہیں آ رہی ہے جہاں اسکول کھل چکے ہیں۔

بھارتی ریاست کرناٹک، پنجاب اور ہریانہ جیسی ریاستوں میں کرونا کا قہر نے اسکول جانے والے بچوں کو اپنا شکار کرنا شروع کردیا ہے، حالات کی سنگینی کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ بنگلورو شہر میں ایک ہفتے کے دوران تین سو سے زائد بچے کرونا پازیٹو پائے گئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بنگلورو انتظامیہ نے میڈیا کو بتایا کہ کرونا سے متاثر ہونے والوں میں نو سال کے تقریباً ایک سو ستائیس، دس سے انیس سال کے تقریباً ایک سو چوہتر بچے شامل ہیں، یہ اعداد و شمار پانچ اگست سے دس اگست تک کے ہیں۔

کرناٹک کے علاوہ پنجاب، ہریانہ، ہماچل پردیش جیسی ریاستوں میں بھی اسکولی بچے کرونا انفیکشن کا شکار ہو رہے ہیں، ہماچل پردیش میں اسکول کھلنے کے بعد سے اب تک تقریباً بتیس طلبا کووڈ کی زد میں آ چکے ہیں، پنجاب میں بھی ستائیس اسکول طلبا اس وبا سے متاثر ہوچکے جبکہ ہریانہ کے اسکولوں میں بھی کرونا کے کئی کیسز سامنے آئے ہیں۔

Comments

- Advertisement -