تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

اسلام آباد میں‌ کرونا کیسز کی شرح‌ پانچ فیصد، کئی علاقے سیل

وفاقی دارالحکومت میں کرونا کیسز بڑھنے کے بعد مختلف علاقوں کو سیل کردیا گیا۔

اسلام آباد کے ڈپٹی کمشنر حمزہ شفقت نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر دارالحکومت کے شہریوں کو آگاہ کیا کہ چار روز میں رپورٹ ہونے والے کرونا مثبت کیسز کی شرح پانچ فیصد تک پہنچ گئی۔

انہوں نے بتایا کہ جن علاقوں میں کرونا کیسز رپورٹ ہوئے انہیں فوری طور پر سیل کیا جارہا ہے۔

ڈپٹی کمشنر کے مطابق قربان ٹاؤن کھنہ کی گلی نمبر 13، گلی نمبر 19، سیکٹر جی الیون ٹو، ایف سکس تھری، جی سیون، ایف سکس تھری، جی سیول ٹو کی مخصوص گلیوں اور سواں گارڈن کو سیل کیا جارہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ کیپس اکیڈمی پی ڈبلیو ڈی، ماڈل اسکول بوائز ایف ایٹ تھری کو بھی سیل کیا جارہا ہے۔ مذکورہ علاقوں کوپیر کی صبح 9 بجےسے تاحکم ثانی بند کردیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: کرونا وائرس: نئے کیسز کی یومیہ تعداد ایک بار پھر ہزار سے تجاوز

دوسری جانب ملک میں بھی کرونا کیسز میں تعداد میں اضافہ ریکارڈ کیا جارہا ہے، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری ہونے والے گزشتہ چوبیس گھنٹے کے اعداد و شمار میں بتایا گیا کہ 48 ہزار 382 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 1980 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

این سی او سی کے مطابق کرونا مثبت کیسز کی شرح 4 فیصد سے زائد ہوگئی، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 27 مریضوں کا انتقال بھی ہوا۔

Comments

- Advertisement -