جمعہ, مئی 24, 2024
اشتہار

فلسطینیوں کی نسل کشی : اقوام متحدہ کا اہم عہدیدار احتجاجاً مستعفی

اشتہار

حیرت انگیز

جنیوا : اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں کی ظالمانہ نسل کشی کیخلاف اقوام متحدہ کے عہدیدار اپنی ناکامی کا اعتراف کرتے ہوئے مستعفی ہوگئے۔

اقوام متحدہ کے شعبہ انسانی حقوق کے ہائی کمشنر کریگ موخیبر نے اپنے عہدے سے غزہ میں جاری اسرائیلی کارروائیوں کیخلاف احتجاجاً استعفیٰ دے دیا۔

جنیوا میں اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق فولکر ٹُرک کے نام خط میں اُنہوں نے لکھا کہ غزہ میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ ہر لحاظ سے نسل کشی کے مترادف ہے۔

- Advertisement -

اقوام متحدہ کے سابق عہدیدار کریگ موخیبر نے لکھا کہ فلسطین میں یورپی نسل پرستانہ آبادکاری منصوبہ اپنے آخری مرحلے میں داخل ہو گیا ہے اور وہ مرحلہ ہے فلسطینی علاقوں سے آبائی فلسطینیوں کی باقیات کو جلد از جلد ختم کرنا۔

کریگ موخیبر نے کہا کہ امریکا، برطانیہ اور بیشتر یورپی ممالک بے گناہ فلسطینیوں کی نسل کشی میں مکمل طور پر ملوث ہیں، جبکہ اسرائیل سمیت امریکا اور دیگر یورپی ممالک جنیوا کنونشن کی سنگین پامالی کررہے ہیں۔

اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر کے نام اپنے خط میں ان کا مزید کہنا ہے کہ امریکا سمیت دیگر یورپی ممالک غزہ میں ہونے والے اسرائیلی مظالم کو سیاسی اور سفارتی تعاون فراہم کر رہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں