اشتہار

توشہ خانہ ریفرنس میں فوجداری کارروائی: عمران خان پر فردِ جرم عائد نہ ہو سکی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : توشہ خانہ ریفرنس میں فوجداری کارروائی کے لئے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر فردِ جرم عائد نہ ہو سکی، عدالت نے عمران خان کی آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی۔

اسلام آباد کی مقامی عدالت نے عمران خان کی آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی، الیکشن کمیشن کی جانب سے تاحال پی ٹی آئی وکلاء کو تصدیق شدہ کاپیاں فراہم نہیں کی گئیں،تصدیق شدہ کاپیاں فراہم کرنے کے بعد سابق وزیراعظم فرد جرم کی اگلی تاریخ مقرر کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی مقامی عدالت میں ایڈیشنل سیشن جج ظفراقبال نے توشہ خانہ ریفرنس پر سماعت کی۔

- Advertisement -

الیکشن کمیشن کے وکیل سعد حسن اور عمران خان کے وکلاء علی بخاری اور گوہرعلی خان پیش ہوئے۔

جج کے استفسار پر عمران خان کے وکیل گوہر علی خان نے بتایا کہ عمران خان کے ضمانتی مچلکے گزشتہ روز جمع کرا دیے۔

عمران خان کی استثنی کی درخواست پر جج نے استفسارکیا کہ حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائرہوتی رہی تو فرد جرم کیسے عائد ہوگی؟

عمران خان کے وکیل نے مصدقہ کاپیاں فراہم نہ کرنے کا بتایا تو وکیل الیکشن کمیشن بولے عدالت کے سامنے پی ٹی آئی وکلاء کو مصدقہ کاپیاں فراہم کی ہیں۔

عدالت نے تمام ثبوتوں کی تصدیق شدہ کاپیاں عدالت اورپی ٹی آئی کو فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

وکیل الیکشن کمیشن نے کہاکہ عمران خان ابھی تک عدالت کیوں نہیں آئے؟ ہم نے توعمران خان کو کنٹینرز پر ناچتے دیکھا ہے، وکیل عمران خان بولے ایسے بیانات نہ دیئے جائیں جس سے لگے منشیوں والا کام کیا جا رہا ہے، قانون کی بات کی جائے یہ نہ ہوکہ ہمیں بھی بولنا پڑے۔

وکیل الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ عمران خان کے وکیل اپنے ساتھ مراثی لاتے ہیں، جس پر عمران خان کے وکلاء نے کہا انہیں کہیں الفاظ واپس لیں، الیکشن کمیشن کے وکیل منشی ہیں، ہمارے ساتھ سیاسی میدان میں مقابلہ کریں، پھرجواب دیتے ہیں۔

عدالت نے عمران خان کی استثنی کی درخوست پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے عمران خان کی آج طبی بنیادوں پر حاضری سےاستثنیٰ کی درخواست منظور کر لی۔

عدالت نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے پی ٹی آئی وکلاء کو تصدیق شدہ کاپیاں فراہم کرنے کے بعد فرد جرم کی اگلی تاریخ مقرر کی جائے گی۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں