پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں چند اراکین قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا حکومت پر تنقید کی ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی اجلاس میں شدید اختلاف رائے دیکھنے میں آیا ہے اور کچھ اراکین قومی اسمبلی کے صوبہ خیبر پختونخوا میں علی امین گنڈاپور حکومت پر تنقید کی ہے۔
ذرائع کے مطابق چند روز قبل پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں ایم این ایز نے کے پی حکومت کی کارکردگی پر سوالات اٹھائے تھے اور سینئر ایم این اے نے کے پی حکومت پر خورد برد کے الزامات بھی عائد کیے تھے۔
- Advertisement -
ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں جب کے پی حکومت پر تنقید کی جا رہی تھی اس وقت شریک ارکان کی اکثریت ڈیسک بجاتی رہی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ عاطف خان کو اینٹی کرپشن کے نوٹسز اسی میٹنگ کے بعد بھیجے گئے ہیں۔