تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

مملکت ہمیشہ سے اپنے واضح موقف پر قائم ہے، سعودی ولی عہد

مجلس شوری کے آٹھویں سیشن کے چوتھے سال کے اجلاس سے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے سالانہ خطاب کیا ہے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق سعودی ولی عہد نے رواں سال کے دوران مملکت میں ترقی کے شعبوں کو اجاگر کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ”سعودی عرب وژن 2030 کے اہداف کے مطابق ترقی کی جانب گامزن ہے۔”

اپنے خطاب میں سعودی ولی عہد نے غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ مملکت نے غزہ پر اسرائیلی جارحیت کو روکنے کے لیے عرب اور اسلامی پلیٹ فارمز کا استعمال کیا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ گزشتہ سال کے دوران متعدد تقریبات میں 100 سے زائد ممالک نے شرکت کی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے سیاحت کے شعبے میں تاریخی شرح نمو اور اس حقیقت کا ذکر کیا کہ سعودی معیشت جی 20 ممالک میں سب سے زیادہ تیزی سے ترقی کر رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ’ایکسپو 2030 کی میزبانی کے لیے سعودی عرب کے انتخاب نے عالمی سطح پر اس نمایاں پوزیشن کی تصدیق کی ہے۔

سعودی ولی عہد نے مزید کہا کہ سعودی معیشت کی تیز رفتار ترقی کا تناسب مقامی سطح پر 8.7 فیصد تھا جبکہ تیل کے ماسوا ترقی کے میدان میں بھی مقامی سطح پر معیشت میں 4.8 فیصد اضافہ ہوا‘۔مملکت نے مختلف میدانوں میں مثالی ترقی کی ہے۔

انہوں نے مزید کہا مملکت نے گزشتہ برس 18 لاکھ عازمین اور ایک کروڑ سے زائد عمرہ زائرین کو خوش آمدید کہا جو ضیوف الرحمان پروگرام برائے 2030 کے اہداف کی کامیابی کی عکاس ہے۔حج وعمرہ سیکٹر میں عازمین کی فلاح اور انہیں مختلف نوعیت کی سہولتیں فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔

شہید فلسطینیوں کی تعداد21 ہزار سے تجاوز کرگئی

سعودی ولی عہد نے مزید کہا کہ ہم بہتر ہمسائیگی کے اصولوں کی پاسداری اور تمام ممالک کی قومی خودمختاری کے حامی اور اندرونی معاملات میں عدم مداخلت کے قائل ہیں۔ مملکت ہمیشہ سے اپنے واضح موقف پر قائم ہے۔

Comments

- Advertisement -