منگل, ستمبر 17, 2024
اشتہار

عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں مزید کمی

اشتہار

حیرت انگیز

انٹرنیشنل مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں مسلسل کمی کے بعد دسمبر 2021 سے بھی کم سطح پر آگئیں۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق عالمی منڈی میں برینٹ کروڈ کی قیمت 69.08 ڈالر فی بیرل ہوگئی، ڈبلیو ٹی آئی کروڈ مئی 2023 کی سطح سے بھی نیچے آ کر 65.82 ڈالر فی بیرل ہوگیا۔

گزشتہ روز عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 70 ڈالر سے نیچے گر کر 68 ڈالر کے آس پاس ٹریڈ کر رہی تھیں۔ لیبیا نے خام تیل کی برآمدات دوبارہ شروع کرنے پر رضا مندی ظاہر کی تھی، ڈیمانڈ سائیڈ پر کمی کے سبب بھی قیمتیں گریں۔

- Advertisement -

عالمی مارکیٹ میں تیل میں یومیہ بنیادوں پر 2 یا 1.50 ڈالر کم ہو رہی تھی اور اُس وقت عالمی مارکیٹ میں قیمت 68 ڈالر کے آس پاس ٹریڈ ہو رہی تھی۔

عالمی مارکیٹ امریکی خام تیل 2.14 کمی سے 67 ڈالر 67 سینٹ پر ٹریڈ ہو رہی تھی جبکہ برطانوی خام تیل کی قیمت 72 ڈالرز سے نیچے آ کر 71 ڈالرز پر ٹریڈ کر رہا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں