جمعہ, مئی 24, 2024
اشتہار

موجودہ بھارتی کرکٹرز مغرور ہیں، کپل دیو

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اپنی ہی ٹیم کے کھلاڑیوں پر برس پڑے اور ان کے رویے کو تکبر آمیز قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ سمجھتے ہیں کہ انہیں سب کچھ آتا ہے۔

بھارت کو پہلی بار عالمی چیمپئن بنانے والے سابق کپتان کپل دیو اپنی ہی ٹیم کے کھلاڑیوں کے رویے سے نالاں نظر آتے ہیں اور انہوں نے انڈین ٹیم کے موجودہ کرکٹرز کو مغرور قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کبھی کبھار بہت زیادہ پیسہ آ جائے تو تکبر آجاتا ہے۔ ایسا ہی موجودہ کرکٹرز کے ساتھ ہے کیونکہ یہ کھلاڑی سمجھتے ہیں کہ انہیں سب کچھ آتا ہے۔ یہی فرق ہے ان میں اور دوسری ٹیم کے کھلاڑیوں میں۔ میں یہ کہنا چاہوں گا کہ ایسے بہت سے کرکٹر ہیں جنہیں رہنمائی کی ضرورت ہے۔

کپل دیو نے ایک امریکی میگزین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خود اعتمادی بھارتی کھلاڑیوں کی اچھی بات ہے لیکن یہ سمجھنا کہ ہم ہر فن مولا ہیں اور سب کچھ آتا ہے یہی سب سے بڑی خامی ہے جو بڑی سے بڑی خوبی کو خراب کر دیتی ہے۔

- Advertisement -

سابق کپتان نے کہا کہ موجودہ ٹیم کے ساتھ بھی یہی صورتحال ہے کہ وہ سمجھتے ہیں کہ انہیں سب کچھ آتا ہے اور انہیں کسی سے پوچھنے کی ضرورت نہیں جب کہ میرے خیال میں ان میں سے کئی کرکٹرز کو ابھی مزید سیکھنے اور اصلاح کی ضرورت ہے۔

کپل دیو نے موجودہ انڈین کرکٹرز کو انا پرست کہا اور بولے کہ جب سنیل گواسکر وہاں اسٹیڈیم میں ہوتے ہیں تو یہ اُن سے کچھ سیکھنے کیوں نہیں جاتے۔ اس میں اتنی انا کیوں ہے۔ انا نہیں ہونی چاہیے۔ وہ سمجھتے ہیں ہم بہت قابل ہیں۔ شاید وہ قابل ہوں، لیکن کسی ایسے شخص سے رہنمائی حاصل کرنا جس نے کرکٹ کے 50 سیزن دیکھے ہوں اس کو سننا بھی مفید ہوتا ہے۔

دوسری جانب ماضی کے عظیم بھارتی بلے باز سنیل گواسکر کا بھی اسی حوالے سے ایک بیان سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ راہول ڈریوڈ، ٹنڈولکر، وی وی ایس لکشمن باقاعدگی سے میرے پاس رہنمائی لینے آتے تھے مگر موجودہ کرکٹرز اُن سے کچھ بھی سیکھنے نہیں آتے۔

واضح رہے کہ کپل دیو کا بیان ایسے موقع پر سامنے آیا ہے جب گزشتہ روز بھارت کو ویسٹ انڈیز کیخلاف ون ڈے سیریز کے دوسرے میچ میں شرمناک شکست ہوئی ہے جہاں بڑے بڑنے ناموں والی بیٹنگ لائن فیل ہوگئی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں