اتوار, مئی 12, 2024
اشتہار

’سمندری طوفان کراچی سے 470 کلومیٹر دور، رخ مسلسل تبدیل کر رہا ہے‘

اشتہار

حیرت انگیز

سمندری طوفان بائپر جوائے نے گزشتہ 12 گھنٹوں کے دوران شمال اور شامل مغرب کی جانب کیا ہے اور اب یہ کراچی کے جنوب سے 470 کلومیٹر دوری پر ہے۔

محکمہ موسمیات نے سمندری طوفان بائپر جوائے سے متعلق نئی اپ ڈیٹ جاری کی ہے جس کے مطابق گزشتہ 12 گھنٹے کے دوران سمندری طوفان کا رخ شمال اور شمال مغرب کی جانب ہوا ہے اور اب یہ کراچی کے جنوب سے 470 کلومیٹر جب کہ ٹھٹھہ کے جنوب سے 460 کلومیٹر کی دوری پر ہے۔

چیف میٹرو لوجسٹ سردار سرفراز احمد نے بتایا کہ طوفان کے اردگرد ہوائیں 140 سے 170 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں اور وہاں لہروں کی اونچائی 30 فٹ تک ہے۔ گزشتہ 72 گھنٹے سے سمندری طوفان شمال کی جانب بڑھ رہا ہے۔

- Advertisement -

محکمہ موسمیات کے مطابق طوفان 15 جون کہ سہ پہر کیٹی بندر اور بھارتی گجرات کے ساحل سے گزرے گا اور کل صبح تک طوفان مزید شمال اور شمال مشرق کی جانب رخ کر سکتا ہے۔

سمندری طوفان کے ٹکرانے کے باعث ہوائیں 100 سے 120 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلیں گی۔ کراچی میں 60 سے 80 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل سکتی ہیں۔

طوفان کے باعث بدین، تھرپارکر اور میرپورخاص میں شدید بارشیں ہوں گی کراچی میں بھی بارش کا امکان ہے جب کہ متعلقہ اضلاع میں آندھی بھی چلنے کا امکان ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں