جمعہ, مئی 24, 2024
اشتہار

سمندری طوفان ’’تیج‘‘ سے سعودی عرب میں کیا ہو سکتا ہے؟

اشتہار

حیرت انگیز

بحیرہ عرب میں موسمی عدم استحکام نے طوان کی شکل اختیار کر لی ہے جس کا رخ یمن اور عمان کے ساحلوں کی جانب ہے جو جمعرات تک سعودی عرب کو بھی متاثر کرے گا۔

عرب میڈیا نے سعودی محکمہ موسمیات کے ترجمان کے حسین القحطانی کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ بحیرہ عرب میں بننے والے سمندری طوفان جمعرات 26 اکتوبر کر بلواسطہ سعودی عرب کو متاثر کرے گا۔

ماہرین موسمیات نے توقع ظاہر کی کہ سمندری طوفان تیج کا رخ یمن کی کمشنری مھرۃ، ظفار اور مغرب و شمال مغرب کی جانب ہے۔ طوفان کے آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران طوفان میں شدت کا خطرہ ہے۔

- Advertisement -

سعودی موسمیات مرکز کے مطابق سمندری طوفان سے ربع خالی، نجران ریجن، الخرخیر اور شرورۃ میں بارش ہونے کا امکان ہے جب کہ اس دوران ہوا کی رفتار گرد وغبار کے ساتھ 45 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل سکتی ہے۔

مصنوعی سیاروں سے لی جانے والی نئی تصاویر اور سعودی عرب میں موسمیات کے قومی مرکز کے ماہرین کے تجزیے بتا رہے ہیں کہ بحیرہ عرب میں طوفان مسلسل نئی شکل اختیار کررہا ہے اس کا محور بحیرہ عرب کے جنوب مغرب میں ہے۔ یہ سلطنت عمان کے ساحلوں سے تقریبا 870 کلو میٹر دور ہے۔ ہواؤں کی رفتار 50 سے 63 کلو میٹر تک ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں