کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی کا کہنا ہے کہ پانی کا مسئلہ حل کرنے کے لیے چیف جسٹس اور پاک فوج کے اقدامات قابل تحسین ہیں، ملک میں ڈیمرز وقت کی عین ضرورت ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شاہد آفریدی نے دیامر بھاشا اور مہمند ڈیموں کی تعمیر کے لیے اپنی جیب سے 5 لاکھ روپے عطیہ کرنے کا اعلان کیا جبکہ شاہد آفریدی فاؤنڈیشن کی طرف سے انہوں نے 10 لاکھ روپے عطیہ دینے کا اعلان کیا۔
سابق کپتان کا کہنا تھا کہ ’سب مل کر آنے والی نسلوں کے لیے اپنا حصہ ڈالیں، عطیے کی رقم وطن واپسی پر جمع کرادوں گا‘۔
Commendable effort by Army & #CJP on the much needed act of water preservation, through building of dams.I pledge 5 lakh & 10 lakh from @SAFoundationN, to deliver on my return. Let’s all do our bit for Pakistan to pave the way for future generations #HopeNotOut @OfficialDGISPR https://t.co/ln02nGzNlR
— Shahid Afridi (@SAfridiOfficial) July 10, 2018
دوسری جانب معروف اداکار حمزہ علی عباسی نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر بینک میں جمع کرائے گئے عطیے کی رسید شیئر کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ انہوں نے 3 لاکھ روپے جمع کرائے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر انہوں نے لکھا کہ ’میں نے اس مہم میں اپنا حصہ ڈال دیا اب باقی لوگ بھی کردار ادا کریں، ڈیموں کی تعمیر کے مسئلے پر چیف جسٹس پر میں مکمل اعتماد کا اظہار کرتا ہوں‘۔
#DamsForPakistan I have done my part & now i request all who can hear me to do their part also. I fully trust the CJ & Supreme Court that they will deliver on this most urgent issue of Pakistan. PLEASE contribute to the Diamer Basha & Mohmand Damn fund. pic.twitter.com/vqJxFG7aHz
— Hamza Ali Abbasi (@iamhamzaabbasi) July 10, 2018
اداکار نے اپنے مداحوں اور دیگر پاکستانیوں سے بھی اپیل کی کہ وہ دیامر بھاشا اور مہمند ڈیم کی تعمیر میں بڑھ چڑ کر حصہ لیں۔