تازہ ترین

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

سر میں خشکی اور اس کا علاج

سر میں خشکی کا مسئلہ ایک ایسا معاملہ ہے جس کا ہم سب کبھی نہ کبھی ضرور شکار ہوتے ہیں اور اس سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لئے کوئی شیمپو یا تیل استعمال کرتے ہیں لیکن ہماری نظر شاید ہی گھر میں موجود ان چیزوں کی طرف جائے جس سے یہ باآسانی ٹھیک ہو سکتی ہے, آئیے آپ کو ایسی ہی چند آزمودہ چیزوں کے بارے میں بتاتے ہیں۔

سیب کا سرکہ

سیب کے سرکے میں موجود اجزاء خشکی کے لئے بہت مفید ہیں اور اسے پیدا ہونے سے بالکل روک دیتے ہیں لہٰذا اگر آپ اسے لگائیں تو یہ آپ کے سر کی خشکی کو بہت جلد ختم کردے گا۔ اس کے علاوہ سر کو شیمپو اور کنڈیشنر سے دھونے کے بعد سیب کے سرکے کے چند قطرے پانی میں ڈال کر اسے سر پر لگائیں، سرکے میں موجود پوٹاشیم سر کی جلد کے لئے بہت مفید ہے اور یہ مردہ خلیوں سے سر کی جلد کو نجات دیتا ہے۔

 بیکنگ سوڈا 

سر کے بالوں کو گیلا کر کے ان میں بیکنگ سوڈا لگانے سے سر کی خشکی دور ہو جاتی ہے لیکن یاد رہے کہ اس دوران سر کو شیمپو سے ہر گز مت دھوئیں۔ بیکنگ سوڈا میں یہ جادو موجود ہے کہ یہ فنگس کے خلاف بہت اچھے طریقے سے کام کرتا ہے اور خشکی بھی پیدا نہیں ہونے دیتا۔

ناریل کا تیل 

رات کو ناریل کے تیل سے سر کی اچھی طرح مالش کریں اور اگلی صبح سر کو کسی اچھی کوالٹی کے شیمپو سے دھو لیں،

لیموں کا استعمال

دو چمچ لیموں کا رس لے کر اسے سر میں لگائیں اور پھر پانی سے دھولیں، ایک کپ پانی لے کر اس میں ایک چمچ لیموں کا رس شامل کریں اور سر کو شیمپو سے دھونے کے بعد اسے لیموں والے پانی سے دھوئیں، لیموں میں موجو د اجزاء سرکو خشکی سے صاف رکھتے ہیں۔

 لہسن اور شہد 

قدرت نے لہسن میں اہم خصوصیت رکھی ہے اور اس کے استعمال سے خشکی کا سبب بننے والے بیکٹیریاز کا خاتمہ ہوجاتا ہے۔ لہسن کو پیس کر اس میں شہد میں شامل کرلیں اور سر کو دھونے سے پہلے لگالیں۔ ایسا کرنے سے خشکی کی شکایت ختم ہوجائے گی۔

زیتون کا تیل 

زیتون کا تیل سر کی خشکی کے لئے بے حد مفید ہے، اگر آپ ہفتے میں دو بار زیتون کی تیل سے سر کی مالش کریں تو آپ اس مسئلے سے نجات پا سکتے ہیں، رات کو زیتون کا تیل لگائیں تو سر ڈھانپ کر سوجائیں تا کہ یہ اچھی طرح جلد میں جذب ہوجائے۔

نیم کے پتے

کچھ نیم کے پتے لے کر انہیں آدھے گھنٹے تک پانی میں ابالیں، اس کے بعد انہیں اچھی طرح پیس کر یہ پیسٹ سر میں لگائیں اور 40منٹ بعد سر دھو لیں، ایسا کرنے سے بھی آپ خشکی جیسی پریشانی سے نجات پا سکتے ہیں۔

 میتھی کے بیج

میتھی کے بیج رات کو پانی میں بھگو دیں اور صبح کو پیس کر اسے سر میں لیپ کریں اور آدھ گھنٹہ تک لگا رہنے دیں، پھر نیم گرم پانی سے دھو لیں، یہ عمل ایک ہفتہ جاری رکھیں۔

 کوار گندل یعنی ایلو ویرا

طبی ماہرین کے مطابق کوار گندل (ایلو ویرا) سر کے بیکٹیریا اور فنگس کے لئے بے حد مفید ہے لہٰذا اس کا جیل سر میں لگا کر 40منٹ بعد سر دھو لیں، اس سے آپ کا سر فنگس اور بیکٹیریا سے پاک ہوجائے گا۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیاپر شیئر کریں۔  

Comments

- Advertisement -