اشتہار

فلم ’دنگل‘ کی اداکارہ کی موت سے قبل آخری انسٹاگرام پوسٹ کیا تھی؟

اشتہار

حیرت انگیز

بالی ووڈ کی سپر ہٹ فلم ’دنگل‘ کی معروف چائلڈ اداکارہ سہانی بھٹناگر 19 سال کی عمر میں گزشتہ روز انتقال کرگئیں۔

 بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق عامر خان کی فلم دنگل میں نوجوان ببیتا پھوگٹ کا کردار ادا کرنے والی چائلڈ اداکارہ سہانی بھٹناگر بیماری کے باعث انتقال کر گئیں، ان کی موت پر عامر خان کی پروڈکشن نے بھی افسوس کا اظہار کیا تھا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Suhani Bhatnagar (@bhatnagarsuhani)

- Advertisement -

رپورٹس کے مطابق سہانی بھٹناگر ایک بھرپور زندگی گزارتی تھیں جبکہ وہ سوشل میڈیا پر  بھی فعال رہا کرتی تھیں، سوشل میڈیا پر وہ زیادہ تر سیلفیز  اپ لوڈ کیاکرتی تھیں۔

  سہانی نے انسٹاگرام پر آخری بار  نومبر 2021 میں اپنی ایک سیلفی شیئر کی تھی جس میں انہیں چمکتی دھوپ سے لطف اندوز ہوتے دیکھا گیا۔

واضح رہے کہ دنگل 23 دسمبر 2016 کو ریلیز کی گئی تھی جس میں سہانی نے عامر خان کی چھوٹی بیٹی ببیتا کماری کے بچپن کا کردار نبھایا تھا، ببیتا کماری کی جوانی کا کردار اداکارہ ثانیہ ملہوترا نے نبھایا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں