جمعہ, مئی 24, 2024
اشتہار

کراچی : پولیس اہلکار عادل کی شہادت میں ملوث ہلاک ملزم سندھ پولیس کو انتہائی مطلوب نکلا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : پاک کالونی میں پولیس اہلکارعادل کی شہادت میں ملوث ہلاک ملزم عمران عرف ٹڈا دہشتگردی سمیت متعدد مقدمات میں پولیس کو مطلوب نکلا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے پاک کالونی میں پولیس اہلکار عادل کی شہادت کے معاملے میں پولیس مقابلےمیں ہلاک عمران ٹڈاسندھ پولیس کو انتہائی مطلوب نکلا۔

ڈی آئی جی ساؤتھ عرفان بلوچ نے بتایا کہ ہلاک ملزم کا سابقہ مجرمانہ ریکارڈ سامنے آگیا، عمران ٹڈا کے خلاف اب تک13 کیسز سامنے آچکے ہیں جبکہ ملزم دہشتگردی سمیت دیگرکیسزمیں بھی ملوث تھا۔

- Advertisement -

عرفان بلوچ کا کہنا تھا کہ مقدمات پاک کالونی،گلستان جوہرعزیزآباداورکلاکوٹ میں درج تھے جبکہ دو درجن سے زائد مزید کیسزمیں بھی ملزم ملوث تھا۔

ڈی آئی جی ساؤتھ نے کہا کہ ملزم جہان آبادپولیس مقابلےمیں ہلاک ہواتھا، ہلاک ملزم کاتعلق ریاست جدگال گینگ وار،منشیات گروہ سےتھا تاہم ملزم کے ساتھیوں کی تلاش کے لئے سرچ آپریشن جاری ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں