منگل, مئی 14, 2024
اشتہار

امریکی پولیس کی فائرنگ سے ہلاکت کی ویڈیو وائرل، افسران پر حملے

اشتہار

حیرت انگیز

امریکی ریاست پنسلوینیا میں پولیس فائرنگ کے بعد فسادات پھوٹ پڑے، ہنگامہ آرائی کے دوران پرتشدد واقعات میں درجنوں پولیس افسر زخمی ہوگئے۔

امریکی میڈیا کے مطابق فلاڈیلفیا میں مبینہ چاقو بردار شخص کی پولیس مقابلے میں ہلاکت کے بعد سے شہر بھر میں احتجاج کا سلسلہ شروع گیا اور دیکھتے ہی دیکھتے مظاہرین نے جلاؤ گھیراؤ شروع کر دیا۔

پولیس گردی پر سیخ پا مظاہرین نے اہلکاروں پر حملے کر دیے اور جھڑپوں کے دوران کم از کم 30 پولیس افسر زخمی ہوگئے۔

- Advertisement -

امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ 300 افراد پر مشتمل گروہ نے رات گئے جمع ہو کر شہر بھر میں احتجاج کیا اور اس دوران پولیس سے مد بھیڑ میں کئی افراد زخمی ہوگئے۔

Fatal police shooting of Walter Wallace Jr. prompts heated overnight  protests in West Philly

زخمی ہونے والے افسران میں ایک 52 سالہ خاتون پولیس افسر بھی ہیں جنہیں ایک کارسوار نے ٹکر ماری جس سے ان کی ٹانگ ٹوٹ گئی اور وہ اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

Fatal police shooting of Walter Wallace Jr. prompts heated overnight  protests in West Philly

کمشنر نے مظاہرین سے مذاکرات کیے اور انہیں پرامن رہنے کی اپیل کی، کمشنر نے یقین دلایا کہ واقعے کی شفاف تحقیقات کی جائیں گی اور تفتیش میں جو بھی قصور وار پایا گیا اس کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

30 Police Officers Injured During Hours-Long Unrest In West Philadelphia  After Fatal Police-Involved Shooting – CBS Philly - News Chant USA

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں