تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

آنجہانی فٹبالر میراڈونا کی موت! میڈیکل ٹیم پر قتل کا الزام عائد

بیونس آئرس : ارجنٹینا کے عالمی شہرت یافتہ فٹبالر ڈیاگو میراڈونا کی موت کی تحقیقات کرنے والی ٹیم نے نیوروسرجن سمیت میڈیکل ٹیم کے 7 افراد پر قتل کا الزام عائد کردیا۔

غیرملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ارجنٹینا کے وزیر صحت کی جانب سے آنجہانی فٹبالر میراڈونا کی موت پر قتل کا شبہ ظاہر کیا گیا تھا جس کی تحقیقات کےلیے اعلیٰ سطحی تفتیشی ٹیم تشکیل دی گئی تھی۔

تفتیشی ٹیم نے اپنی تحقیق میں انکشاف کیا کہ لیجنڈ فٹبالر کی جان بچائی جاسکتی تھی لیکن میڈیکل ٹیم اور نیوروسرجن کی غفلت کے باعث میراڈونا کی موت واقع ہوئی۔

پراسیکیوٹر نے معالجے میں غفلت برتنے پر میراڈونا کا علاج کرنے والی میڈیکل ٹیم اور نیوروسرجن پر قتل کا الزام عائد کیا ہے۔

تفتیشی ٹیم نے نیوروسرجن کے گھر اور کلینک پر چھاپہ مار کارروائی کے دوران کئی ثبوت جمع کرلیے ہیں جو ڈاکٹر کی مجرمانہ غلطی کو ثابت کرنے کےلیے کافی ہیں۔

گزشتہ برس نومبر میں اسٹار فٹبالر  کے دماغ کی کامیاب سرجری کے دو ہفتے بعد حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے انتقال کرگئے تھے، جس پر تفتیشی ٹیم نے کہا ہے کہ میراڈونا کی جان خطرے میں بھی لیکن میڈیکل ٹیم نے خطرے کو نظرانداز کیا۔

تحقیقات ٹیم نے کہا کہ اگر میڈیکل ٹیم علاج میں غفلت کا مظاہرہ نہ کرتی تو میراڈونا کی جان بچائی جاسکتی تھی کیوں کہ میڈیکل ٹیم جانتی تھی کہ اگر مناسب علاج فراہم نہ کیا گیا تو فٹبالر کی جان بھی جاسکتی ہے۔

میرا ڈونا کی موت طبعی نہیں خودکشی ہے، ڈاکٹر کا دعویٰ

غیرملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ ارجنٹائن حکام نے میراڈونا کی میڈیکل ٹیم اور نیوروسرجن کے بیرون ملک جانے پر پابندی عائد کردی ہے اور اگر میڈیکل ٹیم پر الزام ثابت ہوگیا تو انہیں 25 برس قید کا سامنا کرنا پڑے گا۔

Comments

- Advertisement -