اشتہار

پرویز الہٰی کو اسپتال سے ڈسچارج نہ کرنے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی نائب صدر اور سینیئر سیاستدان چوہدری پرویز الہٰی کو میڈیکل بورڈ نے اسپتال سے ڈسچارج نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی نائب صدر اور سینیئر سیاستدان چوہدری پرویز الہٰی کا پمز اسپتال کے میڈیکل بورڈ کی جانب سے طبی معائنہ کیا گیا جس کی تمام رپورٹس میڈیکل بورڈ کو موصول ہو گئی ہیں۔

اس حوالے سے اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ طبی معائنے کے موقع پر پرویز الہٰی نے ڈاکٹرز نے بیٹھنے کے دوران پسلیوں  میں درد کی شکایت کی تھی اور میڈیکل بورڈ نے انہیں مکمل بیڈ ریسٹ کی ہدایت کی۔

- Advertisement -

ذرائع نے بتایا کہ پرویز الہٰی کی تمام ٹیسٹ رپورٹس نارمل ہیں تاہم میڈیکل بورڈ نے انہیں ابھی ڈسچارج نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ چوہدری پرویز الہٰی گزشتہ ماہ اڈیالہ جیل واش روم میں گر کر زخمی ہو گئے تھے اور اس وقت کی سی ٹی اسکین رپورٹ میں ان کی پسلیوں میں کئی فریکچرز کی نشاندہی ہوئی تھی۔

Comments

اہم ترین

ریحان خان
ریحان خان
ریحان خان کو کوچہٌ صحافت میں 25 سال ہوچکے ہیں اور ا ن دنوں اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں۔ملکی سیاست، معاشرتی مسائل اور اسپورٹس پر اظہار خیال کرتے ہیں۔ قارئین اپنی رائے اور تجاویز کے لیے ای میل [email protected] پر بھی رابطہ کر سکتے ہیں۔

مزید خبریں