22.6 C
Boydton
جمعہ, مئی 24, 2024
اشتہار

ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کو تحلیل کرنے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

ایم کیو ایم کی جانب سے صدارتی انتخاب میں آصف زرداری کو ووٹ دینا ہے یا نہیں آج بھی مشاورت نہ ہو سکی۔

ذرائع کے مطابق رابطہ کمیٹی کی تحلیل کے باعث اب صدارتی انتخاب میں ووٹ کس کو دینا ہے اختیار تین رکنی مذاکراتی کمیٹی کو دے دیا گیا ہے۔

اب تین رکنی مذاکراتی کمیٹی صدارتی انتخاب کے حوالے سے فیصلہ کرے گی۔ ایم کیو ایم کی مذاکراتی کمیٹی کل دوبارہ اسلام آباد روانہ ہوگی۔

- Advertisement -

کمیٹی کی کل ن لیگ سے اہم ملاقات بھی متوقع ہے جس میں وفاقی کابینہ میں شمولیت ، وزارتوں سمیت اہم امور کو حتمی شکل دئیے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ

رابطہ کمیٹی کو تنظیمی بے ضابطگیوں ، آڈیو لیکس  کے باعث تحلیل کیا گیا ہے۔ رابطہ کمیٹی کو تحلیل کرنے کا مقصد  کمیٹی کی تعداد کو  بھی کم کرنا تھا ۔ موجودہ رابطہ کمیٹی 80 سے  زائد ارکان پر مشتمل تھی۔

رابطہ کمیٹی کے بعد سی او سی ، ڈسٹرکٹ اور ٹائون کمیٹیاں بھی تحلیل کی جائیں گی۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں