جمعہ, مئی 24, 2024
اشتہار

بجلی چوری والے علاقوں کی بجلی بند رکھنےکا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

ملک کے دوسرے بڑے شہر لاہور میں بجلی چوری والے علاقوں کی بجلی بند رکھنےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق 30فیصد سے زائد لاسز والے فیڈرز پر بجلی 12گھنٹے بند ہو گی۔ 30 فیصد سے زائد لاسز پر شام 6 سے صبح 6 بجے تک بجلی بندہو گی۔

اس حوالے سے وزارت توانائی نے لیسکو حکام کو کسی بھی دباؤ میں نہ آنے کی ہدایات کرتے ہوئے کہا ہے کہ لیسکو کے97فیڈرز کے لاسز 30فیصد سے زائد ہیں۔

- Advertisement -

لیسکو کے سب سے زیادہ لاسز والےشہروں میں قصور سرفہرست ہے۔ ضلع قصور میں 75 فیڈرز پر لاسز 30 سے زائد ہیں۔ لیسکو کے ناردرن سرکل میں 11، ایسٹرن سرکل میں 3فیڈرز نقصان میں ہیں۔ شیخوپورہ کے 3، اوکاڑہ کے ایک فیڈر کے لاسز 30فیصد سے زائد ہیں۔

ساؤتھ سرکل کے 4فیڈرز پر لاسز 30فیصد سے زائد ہیں۔ لیسکو کے سینٹرل، ننکانہ سرکل میں کسی فیڈر پر 30فیصد سے زائد لاسز نہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں