ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

دپیکا رنویر نے شادی کی تاریخ کا حتمی اعلان کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی ووڈ انڈسٹری کی سب سے مضبوط سمجھی جانے والی اداکاروں کی جوڑی دپیکا اور رنویر سنگھ نے اپنی شادی کی تاریخ کا اعلان کردیا۔

بھارتی میڈیا نے جنوری میں دعویٰ کیا تھا کہ انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کے بعد بالی ووڈ کا ایک اور محبت کرنے والا جوڑا (دپیکا پڈوکون، رنویر سنگھ) جلد ازدواجی بندھن میں بندھنے جارہا ہے۔

رواں سال کے آغاز سے ہی دونوں اداکاروں کی شادی کے حوالے سے قیاس آرائیاں جاری تھیں جبکہ دپیکا اور رنویر نے اس حوالے سے مکمل خاموشی اختیار کررکھی تھی حتیٰ کہ رنویر سنگھ نے حال ہی میں شادی سے متعلق سوال پر جواب دیا تھا کہ ’جب وقت ہوگا تو سب کچھ سامنے آجائے گا‘۔

دپیکا اور رنویر نے کئی ماہ سے جاری قیاس آرائیوں کو ختم کرتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنی شادی کی تصدیق کی اور بتایا کہ 14 اور 15 نومبر کو ہم ازدواجی بندھن میں بندھ جائیں گے۔

دونوں اداکاروں نے تاریخ کا تو اعلان کردیا البتہ ابھی شادی کی جگہ اور مقام کا کوئی اعلان نہیں کیا گیا، مداحوں اور ساتھی فنکاروں نے اس بات پر دونوں کو مبارک باد بھی پیش کی۔

مزید پڑھیں: دپیکا اور رنویر سوشل میڈیا سے خوفزدہ کیوں؟

یاد رہے کہ دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ فلم رام لیلا کے سیٹ پر ایک دوسرے کے قریب آئے اور پھر اُن کی دوستی ہوئی جس کے بعد محبت کے چرچے میڈیا کی زینت بھی بنے مگر کچھ عرصے بعد دونوں کے تعلقات ختم ہونے کی خبریں بھی سامنے آئیں تھیں۔

واضح رہے کہ رنویر سنگھ اور دپیکا پڈوکون نے سنجے لیلا بھنسالی کی 2013 میں ریلیز ہونے والی فلم رام لیلا، باجی راؤ مستانی میں کام کیا تھا تاہم چار سال بعد پھر دونوں ایک بار پھر سنجے لیلا بھنسالی کی فلم پدماوتی میں مرکزی کردار ادا کرتے نظر آئے۔

یہ بھی پڑھیں: رنویر دوست ہے، افواہیں‌ پھیلانے والوں‌ کو دپیکا کا چیلنج

یہ بھی یاد رہے کہ جولائی میں دونوں اداکاروں کی جانب سے رواں برس 10 نومبر کو شادی کی تاریخ کا اعلان کیا گیا تھا، بھارتی میڈیا کے مطابق پدمنی کی رانی اور علاؤ الدین خلیجی اٹلی میں شادی کریں گے۔

بالی ووڈ سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق شادی کی تقریب میں اہل خانہ اور قریبی دوستوں سمیت صرف 30 لوگوں کو مدعو کیا جائے گا اور مہمانوں پر دورانِ تقریب موبائل استعمال کرنے کی پابندی ہوگی۔

اسے بھی پڑھیں: معصوم نظر آنے والا بچہ جس نے بالی ووڈ اداکارہ کا دل چرا لیا

یاد رہے کہ رواں سال مئی میں بالی ووڈ میں اچانک شادیوں کا سیزن شروع ہوا تھا، سب سے پہلے سونم کپور  پھر اداکارہ نیہا دھوپیا اور پھر میوزک کمپوزر ہمیش ریشمیا نے ایک ہی ہفتے میں شادی کی تھی، بعد ازاں 18 اگست کو پریانکا چوپڑا نے منگنی کرتے ہوئے 2018 کے اختتام تک امریکی گلوکار نک جونس کے ساتھ ازدواجی بندھن میں بندھنے کا اعلان کیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں