ممبئی: بالی ووڈ کی معروف اداکارہ دیپکا پڈوکون نے کمر میں شدید درد کے باعث فلم انڈسٹری سے وقتی طور پر کنارہ کشی اختیار کر لی۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی فلم انڈسٹری میں خوبصورت اداؤں اور جاندار اداکاری سے قدم جمانے والی اداکارہ دیپکا پڈوکون کو ڈاکٹرز نے کمر درد کے باعث آرام کا مشورہ دے دیا جس کے بعد وہ اب فلم کی شوٹنگ سے دور ہوگئی ہیں۔
ڈاکٹرز کی رپورٹ کے مطابق اداکارہ کی کمر کا درد سنگین مسئلہ ہے جو مسلسل بڑھتا جارہا ہے، انہیں ابھی تین سے چار ماہ آرام کی ضرورت ہے، اس دوران انہیں احتیاطی تدابیر اپنانا ہو گی۔
دیپکا کی ون ڈیزل کی بیٹی کے ساتھ سیلفی
خیال رہے اداکارہ کو اپنے متنازع فلم ’پدماوت‘ کے لیے طویل مدت تک کام کرنا پڑا تھا، اسی فلم کی شوٹنگ کے دوران انہیں کمر درد کی شکایت ہوئی، لیکن دیپکا پڈوکون نے اس درد کو سنجیدگی سے نہیں لیا جو اب ایک سنگین مسئلہ بن چکا ہے۔
کمر درد کے باعث اداکارہ کی نئی آنے والی فلم ’مافیا کوئن آف ممبئی‘ کی شوٹنگ بھی ان کے صحت یاب ہونے تک ملتوی کر دی گئی ہے، ڈاکٹرز کی ہدایت کے بعد ہی دیپکا اپنے کام کا دوبارہ آغاز کریں گی۔
بالی ووڈ حسیناؤں میں آنے والی حیرت انگیز تبدیلی
وشال بھردواج کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’مافیا کوئن آف ممبئی‘ میں ادکارہ مرکزی کردار نبھا رہی ہیں۔ فلم کی کہانی اشرف خان کے گرد گھومتی ہے جسے جرم کی دنیا میں سپنا دیدی کے نام سے جانا جاتا ہے۔
خیال رہے کہ مذکورہ فلم میں مقبول اداکار عرفان خان بھی اداکاری کے جوہر دکھائیں گے تاہم وہ بھی ان دنوں علالت کے بعد ڈاکٹرز کی ہدایت پر آرام کر رہے ہیں۔
خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں