ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پدوکون کی رہائشی 34 منزلہ عمارت میں اچانک شدید آگ بھڑک اٹھی تاہم فائر فائٹرز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے کسی بھی بڑے نقصان سے لوگوں کو بچا لیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بدھ کی دوپہر اچانک جنوبی ممبئی کے علاقے میں واقع 34 منزلہ عمارت پربھادیوی بے مونڈ ٹاور میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، اس پروجیکٹ میں بالی ووڈ اداکارہ دپیکا سمیت 90 گھرانے اور بستے ہیں۔
سرکاری حکام کے مطابق دوپہر 2:10 منٹ پر اطلاع موصول ہوئی کہ پربھادیوی فلیٹس کی بالائی منزل سے شدید دھواں اٹھتا نظر آرہا ہے جو ممکنہ طور پر آگ کا معلوم ہوتا ہے۔
آگ لگنے کے کچھ دیر بعد ہر طرف افرا تفری پھیل گئی اور عمارت میں بسنے والے جانے بچاتے ہوئے گھروں سے باہر نکلنے لگے، اسی دوران جب مداحوں کو خبر ہوئی کہ دپیکا کا گھر بھی اسی بلڈنگ میں ہے تو انہوں نے اداکارہ کی خیریت دریافت کی۔
Nearly 6 months after Kamala Mills Fire, a high rise in Mumbai catches fire. This is the B wing of Beaumonde Apartment in Prabhadevi, Mumbai. Home to several Mumbai Socialites. pic.twitter.com/8kvW4XH5jO
— Isheeta Bali (@isheetab) June 13, 2018
وقوعہ کے دو گھنٹے بعد پدماوت کی ہیروئن سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنا خیریتی ٹوئٹ شیئر کیا جس میں انہوں نے تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے بتایا کہ میں اور گھر والے بالکل محفوظ ہیں۔ انہوں نے مزید لکھا کہ آپ لوگ فائر فائٹرز کے لیے دعا کریں جو اپنی جانوں کی پرواہ کیے بغیر لوگوں کی جانیں محفوظ بنانے کی کوشش کررہے ہیں۔
I am safe.Thank You everyone.Let us pray for our firefighters who are at site risking their lives…🙏🏽
— Deepika Padukone (@deepikapadukone) June 13, 2018
حکام نے دوسرے درجے کی آتشزدگی پر تین گھنٹے کی طویل جدوجہد کے بعد قابو پایا، ریسکیو آپریشن میں پولیس ، فلاحی اداروں کے رضا کاروں نے حصہ لیا۔