بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

دپیکا کا جیون ساتھی کون سا بالی ووڈ اداکار ہے؟

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ بالی ووڈ کا ایک اور محبت کرنے والا جوڑا (دپیکا پڈوکون، رنویر سنگھ) جلد ازدواجی بندھن میں بندھنے جارہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق  انوشکا شرما اور ویرات کی شادی کے بعد اب بالی ووڈ انڈسٹری میں خبریں زیر گردش ہیں کہ دپیکا اور رنویر سنگھ بھی معاشقے کی منزل پر جلد پہنچنے والے ہیں۔

دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کی دوستی اور محبت کے چرچے میڈیا کی زینت بنتے رہے ہیں بلکہ ایک بار تو یہ بھی دعویٰ سامنے آیا تھا کہ دونوں ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہیں تاہم کچھ عرصے بعد دونوں کے تعلقات ختم ہونے کی خبریں بھی سامنے آئیں تھیں۔

بالی ووڈ اداکار اور اداکارہ کی دوستی پانچ سال قبل ہوئی جس کے بعد یہ دونوں کسی نہ کسی وجہ سے میڈیا کی زینت بنے رہے، اب ایک بار پھر بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ دپیکا پدوکون اور رنویر سنگھ جلد ہی ازدواجی بندھن میں بندھنے جارہے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ رنویر سنگھ اور دپیکا جلد سری لنکا کی اڑان بھریں گے جس کے بعد اُن کے اہل خانہ منگنی کی تقریب کے منعقد کرنے کے لیے جگہ کا انتخاب بھی کریں گے۔

دوسری جانب رنویر سنگھ کے مینجر نے ان خبروں کو بے بنیاد اور پروپیگنڈا قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا۔

میڈیا ذرائع کا یہ بھی دعویٰ ہے کہ دپیکا پڈوکون سال نو کی آمد پر رنویر سنگھ اور دپویر سنگھ کے ہمراہ مالدیپ میں موجود تھیں جبکہ دونوں کے اہل خانہ بھی اس موقع پر ساتھ دیکھے گئے۔

واضح رہے کہ رنویر سنگھ اور دپیکا پڈوکون نے سنجے لیلا بھنسالی کی 2013 میں ریلیز ہونے والی فلم رام لیلا، باجی راؤ مستانی میں کام کیا تھا تاہم چار سال بعد اب دونوں ایک بار پھر سنجے لیلا بھنسالی کی فلم پدماوتی میں مرکزی کردار ادا کررہے ہیں۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں