ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

پدماوت کے بعد دپیکا مافیا چلائیں گی

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بھارت کی متنازع فلم پدماوت میں کامیاب اداکاری کرنے والی دپیکا پدوکون نئی آنے والی فلم میں مافیا چلانے والی خاتون سربراہ سپنا دیدی کا کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔

دپیکا پدوکون نے ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی کی فلم پدماوت میں متنازع ترین کردار اس خوبی سے نبھایا کہ فلم نے مختصر وقت میں ہی باکس آفس پر 200 کروڑ سے زیادہ کا کاروبار کیا۔

سنجے لیلا بھنسالی کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم پدماوت میں رنویر سنگھ اور شاہد کپور بھی عمدہ اداکاری کرتے نظر آئے، کامیابی کے جھنڈے لہرانے کے بعد اب دپیکا نئی فلم کے لیے تیار ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ڈمپل کوئن ممبئی میں چلنے والے گینگ کی خاتون سرنراپ سپنا دیدی کا کردار ادا کریں گی جبکہ اُن کے ساتھ عرفان خان بھی جلوہ گر ہوں گے۔

مزید پڑھیں: دپیکا کا جیون ساتھی کون سا بالی ووڈ اداکار ہے؟

میڈیا سے بات کرتے ہوئے دپیکا کا کہنا تھا کہ ’وشال بھردول کے ساتھ میری پہلی جبکہ عرفان خان کے ساتھ دوسری فلم ہوگی،  اسکرپٹ پڑھنے کے بعد اندازہ ہوا کہ مجھے جذباتی کردار ادا کرنا ہوگا‘۔

اُن کا کہنا تھا کہ فلم کی کہانی دو سال سے میرے علم میں ہے اور میں سمجھتی ہوں کہ سپنا دیدی کی اصل اسٹوری سب کے سامنے آئی چاہیے تاکہ دیگر خواتین کو بھی سیکھنے کا موقع ملے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں