اشتہار

پی ٹی آئی شرپسندوں نے منصوبے کے تحت عسکری تنصیبات پر حملے کئے، خواجہ آصف

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی شرپسندوں نے منصوبےکے تحت عسکری تنصیبات پر حملے کئے۔

وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے”الجزیرہ”سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں سیاسی بحران ضرور ہے لیکن جلد قابو پالیا جائےگا، 9 مئی کو پرتشدد واقعات میں پی ٹی آئی کے مسلح جتھوں نے عسکری تنصیبات پر حملے کئے۔

وزیر دفاع نے کہا کہ پاکستان میں اس سے پہلے بھی گرفتاریاں ہوتی رہی ہیں، میں بھی گرفتار ہوا تھا،  نوازشریف اور کئی لوگ گرفتار ہوئے لیکن ہم نے کبھی تشدد کی سیاست نہیں کی۔

- Advertisement -

خواجہ آصف نے کہا کہ ہم نے گرفتاریوں پر کبھی عسکری و سول تنصیبات پر حملے نہیں کئے، عسکری وسول تنصیبات پر حملے کرنے والے ملک دشمن ہیں، ایک دوسرے سے سیاسی اختلافات ضرور ہوتے  لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ املاک پر حملے کئے جائیں۔

وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی شرپسندوں نے منصوبےکے تحت عسکری تنصیبات پر حملےکئے،  ایسا عمل پاکستان کے خلاف جنگ کے مترادف ہے، جن لوگوں نے حملے کئے ان کے ٹرائل ملٹری کورٹس کے تحت ہوں گے۔

وزیر دفاع خواجہ آصف نے مزید کہا کہ نئی عدالتیں اور نئے قوانین نہیں بنا رہے پہلے سے قوانین موجود ہیں، ایسے ملزمان کے پاس ہائی کورٹ اور پھر سپریم کورٹ میں اپیل کا حق ہوگا۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ صورتحال پر قابو پانےکی کوشش کررہے، شہروں میں امن بحال ہو چکا، چند دنوں میں حالات معمول پر ہوں گے، الیکشن اکتوبر میں وقت پر ہوں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں