پیر, مئی 20, 2024
اشتہار

دہلی بن گیا کوڑے دان؟ ڈنمارک کے سفیر کی طنزیہ ویڈیو

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی دارالحکومت کے دارالخلافہ نئی دہلی کے وزیراعلیٰ کیجریوال جیل میں ہیں تو اس کا کوئی پرسان حال نہیں اور یہ کوڑے دن بن چکا ہے۔

نئی دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال جو کئی ماہ سے شراب پرمٹ کیس میں جیل میں قید ہیں۔ ان کے قید میں ہونے کے باعث نئی دلی صاف ستھرے شہر سے کوڑے دان میں تبدیل ہو رہا ہے۔ عام شہر تو الگ سفارتی علاقہ تک گندگی کی لپیٹ میں آ چکا ہے، جس پر ڈینش سفیر بھی طنز کیے بغیر نہ رہ سکے۔

بھارت میں تعینات ڈنمارک کے سفیر ڈینش سفیر نے دلی کی ابتر صورتحال کا احاطہ سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر ایک ویڈیو جاری کر کے کیا اور اس کو ڈینش سفارتخانے، وزیراعلیٰ اور نئی دہلی کے گورنر کو ٹیگ کیا۔

- Advertisement -

یہ ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی۔ اس میں فریڈی سوان نے کیپشن لکھا کہ خوبصورت اور گرین نئی دہلی جیسے نعرے لگائے جاتے ہیں لیکن حقیقت اس کے برعکس ہے جس کو دیکھ کر مجھے بہت افسوس ہوا۔

 

وائرل ویڈیو میں ڈینش سفیر سفارتخانے کی دیوار سے متصل کچی سڑک پر دکھائی دے رہے ہیں اور ان کا اطراف میں کچرے کے ڈھیر اور ملبہ نظر آ رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہاں ڈنمارک اور دوسری طرف یونانی سفارتخانہ ہے، درمیان میں سروس لین ہونی چاہیے لیکن لوگ یہاں کچرا پھینکتے ہیں۔ مجھے امید ہے کہ کوئی اس آواز کو سن کر مسئلے کو حل کرے گا لیکن حل لفظی نہیں بلکہ عملی ہونا چاہیے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں