اشتہار

بھارت: فلمی انداز میں واردات ملزمان کو لے ڈوبی

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی: بھارت میں ڈرامائی انداز اپنا کر واردات کرنے والے ملزمان پولیس کے ہتھے چڑھ گئے، جیورلی شاپ کے مالک نے انشورنس کی رقم حاصل کرنے کے لیے اپنی ہی شاپ پر ڈکیتی کروا دی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جیورلی شاپ کے مالک نے ملی بھگت سے جھوٹی واردات کا منصوبہ تیار کیا اور اپنی دکان میں ڈکیتی کروائی تاکہ بینکس سے انشورنس کی رقم حاصل کرسکے۔

رپورٹ کے مطابق چوری کی جھوٹی واردات بھارتی شہر دہلی میں ہوئی، ملزمان نے برقع پہن کر نقلی پستول سے چوری کی، بعد ازاں پولیس تحقیقات کرتے ہوئے واردات کی اصل حقیقت تک پہنچ گئی اور شاپ کے مالک سمیت تین ملزمان کو گرفتار کرلیا، مالک نے اپنی گھٹیا منصوبہ بندی کا اعتراف بھی کرلیا ہے۔

- Advertisement -

بھارت میں جنونیت بے قابو، موبائل چوری کے شبے میں بے گناہ نوجوان قتل

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جیولری شاپ کے مالک نے مقدمہ درج کرایا تھا کہ اس کی دکان میں دو خواتین داخل ہوئیں اور بھاری رقم سمیت قیمتی مالیت کے زیورات لے کر فرار ہوگئیں، جب ہم نے سی سی ٹی وی فوٹیج کے ذریعے ملزمان کی شناخت کی کوشش کی تو وہ واردات کے دوران بڑے تحمل اور اطمینان کا مظاہرہ کررہے تھے۔

پولیس کے مطابق اس صورت حال کو دیکھنے کے بعد ہمیں شک ہوا، اور پھر دکان مالک سے تفتیش کی تو اس نے جھوٹی واردات کا اعتراف کرلیا، چوری کے لیے ملزم نے نقلی زیورات کا بھی انتظام کیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں