تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

ڈلیوری بوائے کے حملے میں خاتون کی ناک ٹوٹنے کے واقعے میں بڑی پیش رفت

بنگلور : کھانا دیر سے پہنچانے کے معاملے پر ڈلیوری بوائے کی جانب سے خاتون پر تشدد کے معاملہ پر اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، ملزم نے الزامات کی تردید کرتے ہوئے خاتون پر الزم عائد کردیا کہ اس نے مجھے گالیاں دیں اور چپل ماری۔

گزشتہ روز بھارت کے شہر بنگلور میں ماڈل اور میک آپ آرٹسٹ ہیتیشا چندرانی کی جانب سے پولیس کو شکایت کی گئی تھی کہ ڈلیوری بوائے نے اس پر تشدد کیا جس پر پولیس نے ملزم کو فوری گرفتار کرلیا تھا۔

اس حوالے سے بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق ملزم ڈلیوری بوائے کامراج نے پولیس کو دیئے گئے بیان میں تمام الزامات کی تردید کرتے ہوئے ہیتیشا چندرانی پر گالیاں دینے اور چپل مارنے کا الزام عائد کردیا۔

اپنے بیان میں ملزم کا کہنا تھا کہ سڑک کی خرابی اور ٹریفک جام کی وجہ سے کھانا پہنچانے میں تھوڑی دیر ہوگئی تھی جس کی میں نے ہیتیشا چندرانی سے معافی مانگی لیکن اس نے آرڈر کینسل کرنے کے باوجود وہ کھانا مجھ سے لے لیا اور پیسے دینے سے بھی انکار کردیا۔

کامراج نے مزید کہا کہ میں نے اس خوف سے کہ میں نے کمپنی کو رقم نہیں دی تو اس کی ادائیگی مجھے کرنی پڑے گی اس سے التجا کی کہ وہ اس آرڈر کی ادائیگی کردے جس پر اس نے مجھے ایک "غلام” کہہ کر پکارا۔

کامراج نے کہا کہ چندرانی نے اس کے ساتھ بہت بدتمیزی کی اور اس کے پیچھے لفٹ تک چلی گئی اس دوران اس نے مجھے چپل مارنا شروع کردی اپنے بچاؤ کیلئے میں نے اس کا ہاتھ روکنے کی کوشش کی تو اس کی انگوٹھی اسی کی ناک پر جالگی جس سے اس کی ناک سے خون نکلنے لگا۔

مزید پڑھیں : ڈلیوری بوائے نے خاتون کی ناک توڑ دی، ویڈیو وائرل

کامراج نے کہا کہ میں دو سال سے زیادہ عرصے سے یہ کام کر رہا ہوں اور یہ پہلا موقع ہے کہ جب مجھے اس طرح کی آزمائش سے گزرنا پڑا۔

دوسری جانب مذکورہ خاتون ہیتیشا چندرانی نے بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ملزم کامراج کے الزام کی سختی سے تردید کی ان کا کہنا تھا کہ میں نے اسے چپل نہیں ماری اور میری انگوٹھی بھی ایسی نوک دار یا سخت نہیں کہ اس سے ناک پر اتنی گہری چوٹ لگے۔

Comments

- Advertisement -