منگل, مئی 21, 2024
اشتہار

مویشی منڈی آنے والوں کو سیکورٹی دینے کا مطالبہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی میں مویشی منڈی جانے والے شہریوں اور تاجروں کی سیکیورٹی کیلئے سندھ اسمبلی میں قرارداد جمع کروا دی گئی۔

ایم کیوایم کے ارکان اسمبلی شارق جمال اور فہیم پٹنی نے قرارداد جمع کروائی جس میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ سال بھی مویشی منڈی جانے والے کئی شہریوں کو لوٹا گیا اور واردات کے دوران شہریوں کو قتل بھی کیا گیا، مویشی منڈی میں موجود تاجروں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔

قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ حکومت مویشی منڈی آنے والوں کی حفاظت کیلئے اقدامات کرے شہریوں کی حفاظت  یقینی بنانے کیلئےٹاسک فورس قائم کی جائے اور ٹاسک فورس منڈی کے اندر اور باہر تعینات اور مسلسل گشت پر رہے۔

- Advertisement -

کراچی میں  قربانی کے جانوروں کی مرکزی منڈی 10 مئی سےلگائی جائے گی۔

گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی قربانی کےجانوروں کی منڈی تیسرٹاؤن ناردرن بائی پاس پر لگائی جائےگی۔ منڈی کیلئے تیسر ٹاؤن ناردرن بائی پاس پر ایک ہزار ایکڑ رقبے کا انتخاب کر لیا گیا۔

مویشی منڈی میں سیکیورٹی کے موثر انتظامات کیےجائیں گے۔ مویشیوں کی صحت کی تصدیق کیلئے ویٹرنری ڈپارٹمنٹ کا سرٹیفکیٹ لازمی قرار دیا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں