منگل, مارچ 25, 2025
اشتہار

ڈینگی بخار امریکا اور یورپ میں تباہی مچا دے گا!

اشتہار

حیرت انگیز

ڈینگی بخار امریکا اور یورپ کا رخ کرنے لگا، مچھر شمال کی طرف ہجرت کریں گے، عالمی ادارہ صحت نے خبردار کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈبلیو ایچ او کا کہنا ہے کہ ڈینگی بخار امریکا اور یورپ کا رخ کررہا ہے کیوں کہ عالمی درجہ حرارت میں اضافے کے ساتھ مچھر شمال کی طرف ہجرت کریں گے۔

ڈبلیوایچ او نے بتایا کہ موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے آئندہ دہائی میں ڈینگی امریکا اور یورپ میں وبا بن جائے گا۔

ڈبلیوایچ او کے چیف سائنسدان جیریمی فارر کے مطابق دنیا کو انسداد ڈینگی کیلئے زیادہ فعال کردار ادا کرنا چاہیے۔

عالمی ادارہ صحت نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی ڈینگی لے جانے والے مچھروں کے مسکن کو بڑھاتی ہے۔ 2000 سے اب تک ڈینگی کیسز میں 8 گنا اضافہ ہوا ہے۔

بنگالی ڈائریکٹوریٹ جنرل آف ہیلتھ سروس کے مطابق بنگلہ دیش اس وقت ڈینگی کی بدترین وبا کا سامنا کررہا ہے۔

بنگلہ دیش میں جنوری سے اب تک 2 لاکھ 8 ہزار سے زائد ڈینگی کیسز رپورٹ ہوئے۔ بنگلہ دیش میں ڈینگی میں جنوری سے اب تک ایک ہزار اموات ریکارڈ کی گئیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں