جمعہ, مئی 24, 2024
اشتہار

ڈنمارک نے قرآن پاک جلانے پر پابندی کا بل پیش کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

یورپی ملک ڈنمارک نے قرآن پاک جلانے پر پابندی کا بل پیش کر دیا۔

ڈنمارک کی حکومت نے جمعے کے روز ایک بل پیش کیا ہے جس کے تحت قرآن مجید کو جلانے پر پابندی لگ ہو گی۔

ڈنمارک کے وزیر خارجہ لارس لوکے راسموسن نے ریڈیو کو بتایا کہ یہ اقدام باقی دنیا کو ایک "اہم سیاسی اشارہ” ہے نئے قانون کے تحت قرآن پاک کو جلانے پر جرمانہ یا دو سال تک قید کی سزا ہوگی۔

- Advertisement -

وزیر انصاف پیٹر ہملگارڈ نے وضاحت کی کہ مجوزہ قانون کا مقصد اسی ضابطے کے تحت ہے جو دوسرے ممالک کے جھنڈوں کی بے حرمتی پر پابندی لگاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈنمارک کا قانون "مذہبی برادری کے لیے اہم مذہبی اہمیت کی چیزوں کے ساتھ نامناسب سلوک” کو ممنوع قرار دے گا۔

ہملگارڈ نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ قرآن جلانے کا ایک سلسلہ "بے ہودہ طنز” تھا جس کا مقصد "تنازعہ اور نفرت” کو ہوا دینا تھا ہماری قومی سلامتی پابندی کا بنیادی "متحرک” تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں