ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

ہیڈ سلیمانکی پل پر گاڑی کی ٹکر، خاتون دریائے ستلج میں‌ گر کر جاں‌ بحق

اشتہار

حیرت انگیز

دیپالپور: پنجاب میں ہیڈ سلیمانکی پل پر گاڑی کی ٹکر سے ایک موٹر سائیکل پر سوار خاتون دریائے ستلج میں‌ گر کر جاں‌ بحق ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق دیپالپور میں ہیڈ سلیمانکی پل پر ایک گاڑی نے عجیب طریقے سے موٹر سائیکل سوار فیملی کو ٹکر مار دی، جس سے خاتون دریائے ستلج میں جا گری۔

موٹر سائیکل پر سوار خاتون دریائے ستلج میں گرنے کے بعد بچائی نہ جا سکیں، اور وہ ڈوب کر جاں بحق ہو گئی۔

- Advertisement -

سامنے آنے والی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ٹکر مارنے والی گاڑی اپنی لین سے مڑ کر اچانک سامنے سے آنے والی لین کی ٹریفک پر چڑھ دوڑی، اور ایک موٹر سائیکل اس کا نشانہ بن گئی۔

حادثے کے بعد گاڑی میں سوار افراد نے بھاگنے کی کوشش کی لیکن رینجرز اہل کاروں نے انھیں دھر لیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں