ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

کورونا وبا کے بعد جاپان سے پہلے حج قافلے کی روانگی

اشتہار

حیرت انگیز

کورونا کے نام سے چار سال قبل آنے والی عالمی وبا نے جہاں دنیا کو ساکت کر دیا تھا وہیں فریضہ حج کی ادائیگی بھی اس سے متاثر ہوئی اس وبا کے بعد جاپان سے پہلا حج قافلہ سعودی عرب روانہ ہوا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق چار سال کے طویل وقفے کے بعد جاپان سے چار گروپوں میں شامل 150 عازمین فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے ٹوکیو سے مکہ مکرمہ روانہ ہوئے ہیں اس میں جاپانی شہریوں کے علاوہ زیادہ تر پاکستان، انڈونیشیا، ملائیشیا اور دیگر ایشیائی ممالک کے جاپان میں مقیم شہری شامل ہیں۔

- Advertisement -

عازمین مختلف قافلوں کی صورت میں ہفتہ، اتوار اور پیر کے روز ٹوکیو سے امارات ایئر لائنز اور قطر ایئر لائنز کے ذریعے روانہ ہوئے۔ اس سفر کے لیے تمام تر انتظامات جاپان کی سب سے بڑی ٹریول کمپنی ایچ آئی ایس نے انجام دیے ہیں۔

ٹوکیو سے آنے والے عازمین میں زیادہ تعداد نوجوانوں کی ہے جو حج کے سفر پر روانہ ہونے پر انتہائی خوش اور پرجوش دکھائی دیے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں