منگل, مئی 14, 2024
اشتہار

حج درخواستوں کی وصولی‘ مقررہ بینک آج بھی کھلےرہیں گے

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی ہدایت پرحج درخواستوں کی وصولی کے لیے مقررکردہ بینکوں کی شاخیں آج بھی کھلی رہیں گی۔

تفصیلات کے وزارت مذہبی امور کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں حج درخواستوں کی وصولی کا عمل جاری ہے جبکہ اب تک 1 لاکھ 72ہزار سے زائد حج درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔

ترجمان وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ بینکوں کی نامزد شاخیں حج درخواستوں کی وصولی کے لیے آج بھی کھلی رہیں گی۔

انہوں نے کہا کہ عازمین حج 24 جنوری بروز بدھ تک درخواستیں جمع کراسکتے ہیں جبکہ عازمین حج کی درخواستوں کی قرعہ اندازی جمعے کو ہوگی۔

- Advertisement -

ترجمان عمران صدیقی کے مطابق قرعہ اندازی کے نتائج ویب سائٹ www.rmora.gov.pk پر بھی دستیاب ہوں گے۔

ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق رواں سال پاکستان سے کل ایک لاکھ اناسی ہزار دو سو دس (179,210)عازمین فریضہ حج ادا کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ 179,210 افراد میں سے ایک لاکھ بیس ہزارعازمین سرکاری اسکیم کے تحت جبکہ انسٹھ ہزار دو سو دس ( 59,210) افراد نجی حج اسکیم کے تحت فریضہ حج ادا کریں گے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں