اشتہار

این جی اوز کے تحت چلنے والے تمام اسکولز اور کالجز کی تفصیلات طلب

اشتہار

حیرت انگیز

محکمہ بلدیات نے این جی اوز کے تحت چلائے جانے ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن کے اسکولز اور کالجز کی تفصیلات طلب کر لی ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق محکمہ بلدیات نے ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن کے اسکولز اور کالجز غیر سرکاری تنظیموں (این جی اوز) کے تحت چلائے جانے کے معاملے کا نوٹس لے لیا ہے اور اس حوالے سے محکمہ بلدیات نے ایسے تمام تعلیمی اداروں کی تفصیلات طلب کر لی ہیں جو این جی اوز کے تحت چلائے جا رہے ہیں۔

محکمہ بلدیات سندھ نے کراچی کے اضلاع شرقی، غربی، وسطی، کورنگی، کیماڑی اور ملیر کی ڈی ایم سیز سے تفصیلات طلب کی ہیں۔

- Advertisement -

اس حوالے سے محکمہ بلدیات کا کہنا ہے کہ بغیر اجازت اسکولز اور کالجز کو نجی این جی اوز کی ایڈمنسٹریشن دینا غیر قانونی ہے۔ ایسے تمام تعلیمی اداروں کی ڈسٹرکٹ انتظامیہ فوری تفصیلات فراہم کرے۔

محکمہ بلدیات کا کہنا ہے کہ اس سے قبل 6 اپریل کو بھی خط لکھا تھا تاہم اس کا جواب نہیں ملا۔ اب تمام ڈی ایم سیز کو تین دن کے اندر مکمل تفصیلات کا ریکارڈ فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں