10.6 C
Dublin
جمعہ, مئی 24, 2024
اشتہار

نیب ترامیم سے کس کس ملزم کو فائدہ پہنچا، تفصیلات سپریم کورٹ میں جمع

اشتہار

حیرت انگیز

سپریم کورٹ میں نیب ترامیم کیس کی سماعت کے دوران نیب نے ترامیم سے فائدہ اٹھانے والے ملزمان کی تفصیلی رپورٹ جمع کرا دی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سپریم کورٹ میں چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اعجاز الاحسن پر مشتمل تین رکنی خصوصی بینچ نیب ترامیم کیس کی سماعت کر رہا ہے۔ آج سماعت کے دوران نیب نے سپریم کورٹ میں نیب ترامیم سے فائدہ اٹھانے والے ملزمان کی تفصیلات اور رواں سال ان ترامیم سے فائدہ اٹھانے والوں کی تفصیلات جمع کرا دی ہیں۔

عدالت عظمیٰ میں نیب کی جانب سے جمع رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رواں سال 30 اگست تک 12 ریفرنس نیب عدالتوں سے منتقل ہوئے۔ ان ترامیم سے فائدہ اٹھانے والوں میں سابق صدر آصف زرداری اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی بھی شامل ہیں جب کہ خورشید انور جمالی، منظور قادر کاکا، خواجہ انور مجید کے نیب مقدمات منتقل ہوئے۔

- Advertisement -

رپورٹ کے مطابق جعلی اکاؤنٹس کیس کے مرکزی ملزم حسین لوائی کا کیس بھی نیب سے نکل گیا، اس کے علاوہ آصف زرداری کیخلاف پارک لین ریفرنس احتساب عدالت نے ترامیم کے بعد واپس کر دیا۔ اومنی گروپ کے عبدالغنی مجید کیخلاف نیب کیس بھی احتساب عدالت سے واپس گئے۔

نیب رپورٹ کے مطابق رواں سال مجموعی طور پر 22 مقدمات احتساب عدالتوں سے واپس ہوئے اور ترامیم کی روشنی میں مقدمات دیگر فورمز کو منتقل کر دیے گئے۔

Comments

اہم ترین

راجہ محسن اعجاز
راجہ محسن اعجاز
راجہ محسن اعجاز اسلام آباد سے خارجہ اور سفارتی امور کی کوریج کرنے والے اے آر وائی نیوز کے خصوصی نمائندے ہیں

مزید خبریں