جمعہ, مئی 10, 2024
اشتہار

سعودی جیلوں سے پاکستانیوں کی رہائی، جدہ جیل کی ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

جدہ: سعودی جیلوں سے پاکستانیوں کی رہائی کے احکامات جب جدہ جیل کے پاکستانی قیدیوں تک پہنچے تو جذباتی منظر دیکھنے میں آیا۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں قید 2 ہزار سے زائد پاکستانی قیدیوں کی رہائی کا شاہی فرمان جاری ہو گیا ہے، رہائی کا حکم جدہ کی جیل میں پہنچنے پر قیدی خوشی سے نہال ہو گئے۔

[bs-quote quote=”شمسی جیل میں رہائی کے احکامات پہنچنے کے بعد قیدی گھر جانے کی تیاریوں میں لگ گئے۔” style=”style-8″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

- Advertisement -

جدہ کی شمسی جیل میں احکامات پہنچنے کے فوراً بعد پاکستانی اسیروں نے خوشی کا بے پناہ اظہار کیا، جس کی ویڈیو وائرل ہو گئی۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جدہ کی شمسی جیل میں قید پاکستانی خوشی کا بے پناہ اظہار کرتے ہوئے اپنے کمروں سے نکل رہے ہیں، ویڈیو بنانے والا بتا رہا ہے کہ رہائی کے احکامات جیل پہنچنے کے بعد قیدی نہایت خوش ہیں اور گھروں کو جانے کی تیاری کر رہے ہیں۔

شمسی جیل میں رہائی کے احکامات آنے کے بعد خوشی کے مناظر وائرل ہونے والی ویڈیو میں بہ خوبی دیکھے جا سکتے ہیں۔

خیال رہے کہ ان پاکستانی قیدیوں پر زیادہ تر مقدمات کفالہ نظام اور معاہدوں کی خلاف ورزی کے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  سعودی عرب میں قید 2107پاکستانی قیدیوں کی رہائی کے لیے شاہی فرمان جاری

گزشتہ روز وزیرِ اعظم عمران خان کی درخواست پر سعودی ولیٔ عہد محمد بن سلمان نے سعودی عرب کی مختلف جیلوں میں قید 2107 پاکستانیوں کی فوری رہائی کا حکم دیا تھا۔

ولی عہد کے حکم کے بعد ریاض کے سفارت خانے اور جدہ قونصل خانے کو فہرستیں مرتب کرنے کی ہدایت بھی کی جا چکی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں