اشتہار

ایوان کا ماحول خراب کرنا 3 ارکان کو مہنگا پڑ گیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں ناخوشگوار صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے 3 ارکان کو شوکاز نوٹس جاری کردیا۔

ارکان اسمبلی کو ایوان میں ہلڑ بازی اور ہنگامہ آرائی کرنا مہنگا پڑ گیا۔ اسپیکر نے غیر مہذب رویے پر ارکان کے خلاف ایکشن لے لیا۔

اسپیکر قومی اسمبلی اسدقیصر کی زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے بھی شرکت کی۔

- Advertisement -

سیکرٹری قومی اسمبلی نے واقع کی فوٹیج اور تصاویر اسپیکر کو پیش کیں جس کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ ناخوشگوار واقعات میں ملوث ارکان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

اسپیکر نے سیدنویدقمر، حامد حمید اور عطااللہ خان کو شو کاز نوٹس جاری کر دیا۔ شوکازنوٹس اسمبلی قواعدوضوابط کے قاعدہ21کے تحت جاری کئےگئے۔

اسپیکر اسمبلی اسدقیصر کا کہنا تھا کہ ایوان کے تقدس کو کسی صورت پامال نہیں ہونے دوں گا، ایوان کا ماحول خراب کرنے والو کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں