ہفتہ, ستمبر 21, 2024
اشتہار

روس کو چاول کی برآمدات بڑھانے سے متعلق اہم پیشرفت

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پاکستان سے روس کو چاول کی برآمدات میں اضافہ کے حوالے سے اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے ماطابق وزارت نیشنل فوڈ سکیورٹی نے 15 رائس ملوں کے ٹیکنیکل آڈٹ کے بعد چاول ایکسپورٹ کرنے کی اجازت کی سفارش کی تھی۔

روس نے چند سال قبل چاول میں کیڑے مار ادویات اور کیڑوں کی وجہ سے پاکستانی چاول کی برآمدات پر پابندی لگا دی تھی۔

- Advertisement -

وزارت نیشنل فوڈ سکیورٹی نے اپنے جاری کردہ بیان میں بتایا کہ مزید 15 پاکستانی رائس ملوں کو روس چاول ایکسپورٹ کرنے کی اجازت مل گئی، روس نے 2021 میں پابندی اٹھا لی تھی تاہم صرف 4 رائس ملوں کو چاول ایکسپورٹ کرنے کی اجازت تھی۔

بیان میں مزید بتایا گیا کہ اب مجموعی طور پر 19 رائس ملز روس چاول ایکسپورٹ کر سکیں گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں