اشتہار

’انتخابات سے متعلق زمینی حقائق پر مبنی رائے الیکشن کمیشن اور عدالت کو دے چکے ہیں‘

اشتہار

حیرت انگیز

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل احمد شریف نے کہا ہے کہ انتخابات سے متعلق زمینی حقائق پر مبنی رائے الیکشن کمیشن اور عدالت کو دے چکے ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل احمد شریف نے راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وزارت دفاع سپریم کورٹ اور الیکشن کمیشن کو صورتحال بتا چکی ہے۔ وزارت دفاع کے ذریعے انتخابات سے متعلق تمام زمینی حقائق کی وضاحت کر دی گئی ہے۔

ترجمان پاک فوج نے کہا کہ اعلیٰ عسکری حکام کی چیف جسٹس سےملاقات کی تفصیلات پبلک نہیں کی جا سکتی۔ سپریم کورٹ میں جو بریفنگ ہوئی وہ اوپن نہیں ہوسکتی تھی۔ فوج کی تعیناتی وفاقی حکومت آرٹیکل 245 کے تحت کرتی ہے۔ الیکشن کیلیے فوج کی فراہمی پر بھی وزارت دفاع الیکشن کمیشن اور عدالت کو آگاہ کر چکی۔

- Advertisement -

ان کا کہنا تھا کہ فوج میں انصاف اور احتساب کا مضبوط نظام موجود ہے جو جاری رہتا ہے، جب کسی کے خلاف شواہد ملتے ہیں تو احتساب بھی ہوتا ہے۔

Comments

اہم ترین

لئیق الرحمن
لئیق الرحمن
لئیق الرحمن دفاعی اور عسکری امور سے متعلق خبروں کے لئے اے آروائی نیوز کے نمائندہ خصوصی ہیں

مزید خبریں