اشتہار

کیا کرکٹر ڈیوڈ ملر کی بیٹی کا انتقال ہوا، حقیقت کیا ہے؟

اشتہار

حیرت انگیز

جنوبی افریقی بلے باز ڈیوڈ ملر نے گزشتہ روز سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو اور اسٹوری شیئر کی جس نے شائقین کرکٹ کو اداس کردیا مگر حقیقت اس کے برعکس نکلی۔

گزشتہ روز جنوبی افریقی بلے باز ڈیوڈ ملر نے اپنے انسٹا گرام پر ایک ویڈیو اور اسٹوری شیئر کی جس میں وہ ایک کمسن بچی کے ہمراہ نظر آرہے ہیں۔

اس پوسٹ میں انہوں نے اس بچی کے انتقال کی خبر دی اور اس سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’میں آپ کو بہت یاد کروں گا‘، ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا کہ ’آپ نے زندگی میں ہر شخص اور چیلنج کو سینے سے لگایا اور مجھے سکھایا کہ زندگی کا ہر لمحہ جینا چاہیے۔‘

- Advertisement -

ڈیوڈ ملر کی طرف سے انسٹا گرام پر یہ اسٹوری لگانے کی دیر تھی کہ متعدد ویب سائٹس نے تصدیق کے بغیر سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی اس افسوسناک اسٹوری کو بنیاد بنا کر جنوبی افریقی بیٹر کی بیٹی کے انتقال کی خبر چلا دی، یہ خبر دینے والی سائٹس میں سے اکثریت کا تعلق پڑوسی ملک بھارت سے بھی تھا جب کہ سوشل میڈیا پر بھی صارفین کی جانب سے ڈیوڈ ملر کیلیے تعزیتی پیغامات کی بھرمار ہوگئی۔

تاہم جب کہ یہ خبر جب متعدد ویب سائٹس پر شائع ہونے کے بعد سوشل میڈیا تک پہنچی تو حقیقت حال سے آگاہ کئی صارفین نے لوگوں کو بتایا کہ یہ ایک جھوٹی خبر ہے۔

اس حوالے سے بھیشیک کمار نے ایک ٹویٹ میں لکھا کہ ’وہ ان کی بیٹی نہیں تھی۔ لوگ یہ خبر پھیلا رہے ہیں کہ یہ ان کی بیٹی ہے۔‘

 

ابھیشیک نے انسٹاگرام سے ڈیوڈ ملر اور اس بچی کی ایک پانچ سال پرانی تصویر اٹھا کر ٹوئٹر پر لگائی اور کہا ’وہ (بچی) ان کی پرستار تھی، جسے ملر بہت پیار کرتے تھے تاہم بدقسمتی سے وہ بچی کینسر کے خلاف زندگی کی جنگ ہار گئی۔‘

ایک بھارتی ٹی وی سے منسلک اسپورٹس جرنلسٹ ابھیمنیو بوس نے بھی دیگر صارفین سے کہا کہ وہ ایسی جھوٹی خبریں پھیلانے سے گریز کریں۔

 

انہوں نے لکھا کہ یہ خبر دل توڑ دینے والی ہے لیکن اس کے باوجود ہمیں تصدیق کیے بغیر کسی بھی قسم کی غلط معلومات نہیں شیئر کرنی چاہیے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں