ہفتہ, مئی 11, 2024
اشتہار

پی آئی اے پائلٹ کے کورونا ٹیسٹوں کے مختلف نتائج

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) پائلٹ کے کورونا ٹیسٹوں کی 2 مختلف رپورٹس آ گئیں۔

تفصیلات کے مطابق پی آئی اے پائلٹ کی ایک رپورٹ میں کورونا مثبت اور دوسری میں منفی آیا ہے، پی آئی اے کا پائلٹ کینیڈا کی پرواز سےاسلام آبادپہنچا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ پائلٹ کے نمونے این آئی ایچ نے 9 اپریل اور نجی لیبارٹری نے 12 اپریل کو لیے تھے، این آئی ایچ رپورٹ کےمطابق پی آئی اےکپتان میں کوروناکی رپورٹ مثبت آئی۔

- Advertisement -

اسلام آبادکی نجی لیبارٹری کی رپورٹ میں کوروناکی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔ٹیسٹ مثبت آنے پر کپتان کو قرنطینہ سینٹر منتقل کیا گیا تھا اور تاحال وہ آئیسولیشن میں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پی آئی اے کا ایک اور پائلٹ کورونا وائرس کا شکار

یاد رہے اس سے قبل قومی ائیرلائن ( پی آئی اے ) کے دو پائلٹ میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی ،دونوں پائلٹ ٹورنٹو سے لاہور آئے تھے، متاثرہ پائلٹس کو اسپتال کےآئیسولیشن وارڈ میں منتقل کردیاگیا تھا۔

محکمہ صحت پنجاب کا کہنا تھا کہ پی آئی اےکےدونوں پائلٹس کواسپتال کےآئسولیشن وارڈمنتقل کردیا گیا ہے جبکہ پائلٹ سمیت پانچ افراد کئی روزسےٹورنٹومیں پھنسے ہوئے تھے۔

Comments

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں