بدھ, مارچ 26, 2025
اشتہار

دلیپ کمار کو نمونیا کی تشخیص

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی ووڈ لیجنڈری اداکار دلیپ کمار کو نمونیا کی بیماری تشخیص ہوئی ہے جس کی وجہ سے ڈاکٹر نے انہیں مکمل آرام کا مشورہ دے دیا۔

فیصل فاروقی جو اس وقت بالی ووڈ ادکار کا آفیشل ٹویٹر دیکھ رہے ہیں انہوں نے ٹویٹ کے ذریعے مداحوں سے دعاؤں کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ ’صاحب کو ہلکا نمونیا تشخیص ہوا تاہم اُن کی طبیعت پہلے سے بہتر ہے اور وہ گھر پر آرام کررہے ہیں‘۔

واضح رہے کہ رواں برس اگست میں دلیپ کمار  کی اچانک طبیعت ناساز ہوگئی تھی جس کے بعد انہیں ممبئی کے لیلاوتی اسپتال میں 8 روز تک داخل کیا گیا تھا جہاں ڈاکٹرز نے اُن کے مختلف ٹیسٹ کروائے تھے۔

ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ پانی کی کمی کے باعث بالی ووڈ اداکار کو گردے کی تکلیف محسوس ہوئی تاہم انہیں کسی بھی خدشے کے پیش نظر 8 روز تک اسپتال میں داخل کیا گیا۔

پڑھیں: دلیپ کمار اپنی موت کی جھوٹی خبروں سے پریشان

دلیپ کمار کے ٹویٹر اکاؤنٹ سے سائرہ بانو نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’اللہ کے فضل و کرم سے دلیپ صاحب کی طبیعت اب پہلے سے بہتر ہے اس لیے انہیں گھر منتقل کیا گیا تاہم وہ اب بھی دو ڈاکٹرز کی نگہداشت میں ہیں‘۔

یاد رہے کہ دلیپ کمار نے کئی بالی ووڈ فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے تاہم اُن کی کامیاب فلموں میں مغلِ اعظم، شکتی، رام اور شیام وغیرہ شامل ہیں، لیجنڈری اداکار کی آخری فلم قلع 1998 میں ریلیز ہوئی تھی۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں